بالی ووڈ کے مشہور سنگر نتن بالی کی سڑک حادثے میں موت

نتن بالی نے بالی ووڈ کے درجنوں گولڈن ایرا گانوں کا ریمکس بنایا تھا۔

Oct 09, 2018 09:41 PM IST | Updated on: Oct 09, 2018 09:41 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور سنگر نتن بالی کی ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ نتن کی عمر 47 سال تھی۔ ممبئی کے بوریولی ایسٹ میں گزری رات ان کی کار حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ اس حادثے میں وہ بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فورا اسپتال میں پہنچایا گیا۔ مگر علاج کے دوران ہی آج شام ان کی سانسیں ساتھ چھوڑ گئیں۔

کستوربہ پولیس اسٹیشن میں اس حادثے کا ایک کیس درج کرایا گیا ہے۔ نتن بالی کی بدھ کو آخری رسوم ادا کی جائے گی۔

بالی ووڈ کے مشہور سنگر نتن بالی کی سڑک حادثے میں موت

سنگر نتن بالی : فائل فوٹو

واضح ہو کہ نتن بالی بالی ووڈ کے ریکمکس گانوں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے نیلے نیلے عنبر , چھوکر میرے من کو  ، ایک اجنبی حسینہ سے اور پل پل دل کے پاس  جیسے درجنوں گولڈن ایرا گانوں کا ریمکس بنایا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز