ر وتے ہوئے آتے ہیں سب ، ہنستا ہوا جو جائے گا...پرکاش مہرا

بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار پرکاش مہرا نے 1973 میں ریلیز اپنی سپر ہٹ فلم ’زنجیر‘ میں امیتابھ بچن کو ایک روپیہ سائننگ اماؤنٹ دیا تھا ۔

Jul 12, 2018 12:52 PM IST | Updated on: Jul 12, 2018 12:52 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار پرکاش مہرا  کی آج یوم پیدائش ہے۔پرکاش مہرا نے 1973 میں رلیز اپنی سپر ہٹ فلم ’زنجیر‘ میں امیتابھ بچن کو ایک روپیہ سائننگ اماؤنٹ دیا تھا ۔ اس فلم سے امیتابھ بچن اینگری ینگ مین اور سپر اسٹار بن کر ابھرے۔13 جولائی 1939 کو اترپردیش کے بجنور میں پیدا ہوئے پرکاش مہرا اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں اداکار بننا چاہتے تھے۔ ساٹھ کی دہائی میں اپنے اسی خواب کو پورا کرنے کے لئے وہ ممبئی آ گئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم اجالا اور پروفیسر جیسی فلموں سے کیا۔

سال 1968 میں آئی فلم حسینہ مان جائے گی بطور ہدایتکار پرکاش مہرا کی پہلی فلم تھی۔اس فلم میں ششی کپور نے دوہرا کردار ادا کیا تھا۔1973 میں فلم زنجیر نہ صرف پرکاش مہرا کےلئے بلکہ امیتابھ بچن کے کیریئر کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہوئی۔ بتایا جاتا ہے دھرمیندر اور پران کے کہنے پرپرکاش مہرا نے امیتابھ کو زنجیر میں کام کرنے کا موقع دیا تھا اور اس کے لئے سائننگ اماؤنٹ ایک روپیہ دیا تھا۔

ر وتے ہوئے آتے ہیں سب ، ہنستا ہوا جو جائے گا...پرکاش مہرا

بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار پرکاش مہرہ

زنجیر کی کامیابی کے بعد امیتابھ اورپرکاش مہرا کی سپر ہٹ فلموں کادور طویل وقت تک چلا۔ اس دوران لاوارث ، مقدر کا سکندر، نمک حلال، شرابی، ہیرا پھیری جیسی کئی فلموں نے باکس آفس پر کامیابی کے پرچم لہرائے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز