آر ایس ایس کارکنان کے ذریعہ غدار قرار دئیے جانے والے عامر خان کو موہن بھاگوت نے اعزاز سے نوازا

Apr 25, 2017 04:10 PM IST | Updated on: Apr 25, 2017 04:11 PM IST

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارعامر خان کو دو سال پہلے ہندوتو وادی تنظیموں نے غدار قرار دیا تھا۔ لیکن اب انہیں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ عامر کو منگل کو 75 ویں ماسٹر دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عام طور پر کسی ایوارڈ تقریب میں نظر نہ آنے والے عامر خان نے 16 سال بعد کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی ہے۔ گلوکارہ لتا منگیشکر، اداکارہ وجینتی مالا اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ منچ شئیر کرتے ہوئے عامر نے 75 ویں ماسٹر دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ کو قبول کیا۔

آر ایس ایس کارکنان کے ذریعہ غدار قرار دئیے جانے والے عامر خان کو موہن بھاگوت نے اعزاز سے نوازا

عامر کو فلم 'دنگل' کے لیے یہ انعام دیا گیا اور سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے ہاتھوں انہوں نے یہ ایوارڈ لیا۔ اس سے پہلے عامر آسکر کی تقریب میں نظر آئے تھے جب فلم 'لگان' کے لئے وہ اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں گئے تھے۔ بالی ووڈ اداکار عامر خان، کرکٹر کپل دیو اور گزشتہ زمانے کی مشہور اداکارہ وجینتی مالا کو بھی اس تقریب میں نوازا گیا۔

aamir_khan-1

لتا منگیشکر کے خاندان کی طرف سے قائم دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ ہر سال دیے جاتے ہیں اور اس بار یہ اس لئے بھی خاص تھے کیونکہ یہ لتا منگیشکر کے والد دینا ناتھ منگیشکر کی یاد میں کی جانے والی 75 ویں تقریب تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز