اداکارہ سورا بھاسکر پر غصہ تو ٹھیک ، پر مشت زنی کون نہیں کرتا ؟

ویرے دی ویڈنگ کو لیکر اس وقر سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ پر وبال مچا ہوا ہے۔سب سے زیادہ چرچا فلم کے متنازعہ سین کو لیکر ہے۔جس میں سوورا بھاسکر مشر زنی کرتی نظر آ رہی ہیں۔

Jun 06, 2018 05:40 PM IST | Updated on: Jun 06, 2018 05:43 PM IST

ویرے دی ویڈنگ کو لیکر اس وقر سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ پر وبال مچا ہوا ہے۔سب سے زیادہ چرچا فلم کے متنازعہ سین کو لیکر ہے۔جس میں سوورا بھاسکر مشر زنی کرتی نظر آ رہی ہیں۔تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پدماوتی کے دوران سوورا نے خاتون (عورت) کو صرف اندام نہانی سمجھنے کے بیان سے ہنگامہ کھڑا کیا تھا اور اب وہ خود کیا کر رہی ہیں؟

ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کہا واقعی سورا نے کچھ غلط کیا ہے؟ سورا بھاسکر اس مسئلے پر پوری طرح سے خاموش ہیں۔سورا کے مطابق و ہ ایسی کسی چیز پر بات نہیں کرتی جو انہیں نجی طور پر متاثر نہیں کرتی ہو۔،ظاہر ہے کہ اس مسئلے میں سورا کو ٹرولرس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے اور انہوں نے اس تنازع کو پیڈ کیپمین کہہ کر خارج کر دیا۔

اداکارہ سورا بھاسکر پر غصہ تو ٹھیک ، پر مشت زنی کون نہیں کرتا ؟

سورا بھاسکر

پر سوچنے والی بات یہ ہے کہ ہمیں "ویرے دی ویڈندگ" سے اتنی پریشانی آخر ہے کیوں۔ویرے دی ویڈنگ میں بطور فلم ایسا کچھ نہیں ہے جس کیلئے آپ اتنی دیر بحث کریں اس فلم کی فلم میکر ایکتا کپور اور ریا کپور کی فلموں سے جو کچھ متوقع ہوتا ہے وہی اس فلم میں رہا بھی۔ذرا عائشہ 2010 یاد کیجئے امیر لڑکیاں جن کی زندگی میں ایک ہی مقصد ہے۔۔۔عیاشی!۔

عائشہ فلم میں ایک باپ اپنی بیٹی کے کریڈٹ کارڈ بل سے پریشان تھا لیکن پھربھی کوئی روک ٹوک نہیں تھی۔وہ ایک بیٹل گاڑی میں گھومتی تھی اور اس کے پٹرول کیلئے کوئی فکر اسے نہیں کرنی تھی۔دراصل وہ سماج کا ایسا حصہ ہے جس میں ہم میں سے زیادہ تر لوگ نہیں ہوتے ہیں۔یہ فلم سپر رچ کلاس کی لڑکیوں کی زندگی کے حساب سے رچی  گئی ہے اور دہلی کی ہائی سو سائٹیز میں آپ کو ایسی 'گینگ آف گرلس'ملتی ہیں جو فیئرول کے بعد گالا پارٹی کرتی ہیں ،نہ کہ رشتہ داروں کے ساتھ بیٹھ کر اس بات پر ڈسکشن کرتی ہیں کہ آگے کورس کیا کرنا ہے؟

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز