سورا بھاسکر کو " راہبہ ریپ" معاملے میں پھر سے ٹرول کرنے کی کوشش ، اس مرتبہ ٹویٹر نے دیا ساتھ

راہبہ ریپ ہر کیرالہ کے ایم ایل اے کے متنازع بیان پر سورا بھاسکر نے اپنی ناراضگی کا کیا اظہار ، جس کے بعد انہیں ٹرول کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن اب سورا ٹرولرس کو چھوڑنے موڈ میں نہیں ہیں۔

Sep 11, 2018 05:00 PM IST | Updated on: Sep 11, 2018 05:11 PM IST

اپنے جراتمندانہ  خیالات کو ٹویٹر پر کھل کر کہنے والی بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر کو کچھ لوگ  نشانے پر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اکثر ٹرولرس کے درمیان پھنس جانے والی سورا بھاسکر کو اس مرتبہ "راہبہ ریپ" معاملے میں کیرالہ کے ایک ممبر اسمبلی پر تبصرہ کرنا بھاری پڑنے والا تھا۔۔لیکن سورا پیچھے نہیں ہٹیں۔ اس مرتبہ سورا کو ٹرول کرنے والے لوگوں میں پروڈیوسر ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری بھی شامل ہو گئے۔فلم " ہیٹ اسٹوری " اور بدھا ان اے ٹریفک جام " جسی فلمیں بنا چکے وویک کے کمینٹ کو ٹویٹر نے ہٹا لیا اور ان کو بلاک بھی کیا لیکن اکئی لوگوں نے سورا کو ٹرول کرنے کی کوشش کی۔

اس مرتبہ سورا بھاسکر پیچھے نہیں ہٹیں اور مسلسل لوگوں کو جواب دیا۔ عام طور پر سیاسی مسائل سے الگ ۔تھلگ رہنے والے بالی ووڈ سلیبرٹیز میں سے کچھ ایسے ہیں جو کھل کر اپنی باتیں رکھتے ہیں اور سورا بھاسکر ان میں سے ایک ہیں۔ سورا نے اس سے پہلے اپنی فلم " ویرے دی ویڈنگ " میں اپنے شت زنی والے سین کو لیکر ٹویٹر پر کافی کچھ جھیلا تھا لیکن اس مرتبہ وہ اپنے ٹورلرس کوچھوڑنے کے موڈ میں نہیں لگ رہی ہیں۔

سورا بھاسکر کو

سورا بھاسکر کو ٹرول کرنے پر وویک اگنی ہوتری کو بلاک ہونے کا بھرنا پڑا خمیازہ

سورا کی مدد کیلئے آگے ٹویٹر کا شکریہ کرتے ہوئے سورا نے لکھا کہ خواتین کے ساتھ سوشل میڈیا پر بد سلوکی کرنے والوں اور انٹرنیٹ پر لوگوں کی ٹانگ کھنیچنے والوں کو جواب دینا بیحد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون کی خوشی اور خواہش کی بات پر شرمسار ہونے لگتا ہے سماج: سورا بھاسکر

اداکارہ سورا بھاسکر پر غصہ تو ٹھیک ، پر مشت زنی کون نہیں کرتا ؟

سورا بھاسکر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی ٹرولنگ کو خاموشی سے نہ سہیں اور ٹرولرس کو منھ توڑ جواب دیں۔ انار کلی آف آرا ، نل بٹے سناٹا اور ویرےد ی ویڈنگ جیسی فلموں میں کام کر چکیں سورا بھاسکر کو اپنے خیالات کو سیدھے لفظوں میں رکھنے کی عادت ہے اور اس کے چلتے وہ کئی مرتبہ لوگوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہیں ۔۔لیکن سورا کے لفظوں میں صحیح کو صحیح کہنے سے اگر کسی کو برا لگتا ہے تو وہ بری بن کر خوش ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز