ریان انٹرنیشنل اسکول کے اہلکاروں کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

Sep 14, 2017 11:02 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 11:02 PM IST

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے گڑگاؤں کے ریان انٹرنیشنل اسکول کے درجہ دوم کے طالب علم پرديومن کے قتل کے معاملے میں اسکول کے تینوں عہدیداروں کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آج انہیں ممبئی پولس کے پاس اپنا پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اگسٹائن پنٹو، گریس پنٹو اور ریان پنٹو کو آج رات نو بجے سے پہلے ممبئی کے پولس کمشنر کے پاس پاسپورٹ جمع کرانے کو کہا ہے۔ ایسا کرنے کے بعد ہی انہیں کل تک گرفتاری سے ریلیف مل سکے گی۔

عدالت میں ملزمان کے وکیل نتن پردھان نے دلیل دی کی ریان پنٹو اسکول کا انتظام سنبھالنے والی تنظیم کے نہ تو ٹرسٹیز میں شامل ہیں، نہ ہی تنخواہ دار ہيں۔ وکیل نے تینوں کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پیشگی ضمانت کی درخواست کی، لیکن عدالت نے تینوں کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا کہ تینوں کی گرفتاری کل تک کے لئے صرف اس صورت میں روکی جا سکتی ہے، جب وہ اپنا پاسپورٹ جمع کرا دیں۔

ریان انٹرنیشنل اسکول کے اہلکاروں کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

واضح رہے کہ گڑگاؤ کے بھونڈسي میں واقع ریان انٹرنیشنل اسکول میں درجہ دوم میں پڑھنے والے سات سالہ طالب علم پرديومن کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں اسکولی بس کے کنڈکٹر اشوک کمار کو پولس نے گرفتار کیا ہے اور اس کے علاوہ اسکول کے دو افسران کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر غور ہے جس پر پیر کو سماعت ہوگی۔ مقتول طالب علم کے والدین واردات کی انکوائری سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز