پریتی زنٹا چھیڑ چھاڑ معاملہ میں نیس واڈیا کو بڑی راحت ، ہائی کورٹ نے خارج کیا کیس

بامبے ہائی کورٹ نے پریتی زنٹا کی طرف سے نیس واڈیا کے خلاف درج کرائے گئے چھیڑ چھاڑ کے معاملہ کو خارج کردیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس کے ساتھ ہی دونوں فریقوں کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے بھی منع کردیا ہے ۔

Oct 10, 2018 05:55 PM IST | Updated on: Oct 10, 2018 05:55 PM IST

بامبے ہائی کورٹ نے پریتی زنٹا کی طرف سے نیس واڈیا کے خلاف درج کرائے گئے چھیڑ چھاڑ کے معاملہ کو خارج کردیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس کے ساتھ ہی دونوں فریقوں کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے بھی منع کردیا ہے ۔ فلم اداکارہ پریتی زنٹا نے واڈیا کے خلاف 2014 میں چھیڑ چھاڑ کا کیس درج کرایا تھا ۔ اس سلسلہ میں یکم اکتوبر کو ہوئی پچھلی سماعت میں ہائی کورٹ نے اداکارہ پریتی زنٹا اور نیس واڈیا کو 2014 کے ایک معاملہ کو رفع دفع کرنےکا مشورہ دیا تھا ۔

اداکارہ پریتی زنٹا نے 2014 میں واڈیا کے خلاف چھیڑ چھاڑ کی شکایت درج کروائی تھی۔ اس معاملہ کی شروعات 30 مئی 2014 کو انڈین پریمیئر لیگ میچ کے دوران وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہوئی تھی ۔ نیس اور پریتی کنگس الیون پنجاب ٹیم کے شریک مالکان ہیں ۔

پریتی زنٹا چھیڑ چھاڑ معاملہ میں نیس واڈیا کو بڑی راحت ، ہائی کورٹ نے خارج کیا کیس

پریتی زنٹا اور نیس واڈیا ۔ فائل فوٹو۔

شکایت کے مطابق واڈیا ٹکٹ کی تقسیم کو لے کر ٹیم کے اسٹاف کو نازیبا الفاظ کہہ رہے تھے۔ اس وقت ان کی ٹیم جیت رہی تھی اور زنٹا نے واڈیا کو پرامن رہنے کیلئے کہا ، جس پر انہوں نے زنٹا کو بھی مبینہ طور پر نازیبا الفاظ کہے اور ان کا ہاتھ پکڑا اور مبینہ طور پر ان سے چھیڑ چھاڑ کی۔ اس سال فروری میں پولیس نے واڈیا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی ، لیکن واڈیا اس کو خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کٹرینہ کیف نے کیا رلیشن شپ کے بارے میں اہم انکشاف ، شیئر کیا اپنا ' دل ۔ سے ' کنکشن

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز