راجستھان: بناس ندی میں بس گرنے سے 32 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سوائی مادھو پور۔ راجستھان کے سوائی مادھو پور میں آج صبح ایک پرائیویٹ بس کے بناس ندی میں گرنے سے 32افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Dec 23, 2017 10:33 AM IST | Updated on: Dec 23, 2017 01:49 PM IST

سوائی مادھو پور۔ راجستھان کے سوائی مادھو پور میں آج صبح ایک پرائیویٹ بس کے بناس ندی میں گرنے سے 32افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ بس صبح سات بجے سوائی مادھو پور سے سواریاں لے کر لال سوٹ کےلئے روانہ ہوئی تھی اور 20کلومیٹر دور بناس ندی میں گر گئی۔ ندی میں پانی بھرا ہونے کی وجہ سے 32 افراد کی ڈوبنےسے موت ہوگئی۔ بس میں سوار دیگر مسافر بھی شدید طورپر زخمی ہوگئے۔

بس کو گیس کٹر سے کاٹ کر زخمیوں کو نکالا جارہا ہے اور ایمبولینس کی مدد سے انہیں اسپتال بھیجا جارہا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق تیز رفتار کی وجہ سے بس کا توازن بگڑ گیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

راجستھان: بناس ندی میں بس گرنے سے 32 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مسافروں سے بھری ہوئی اس بس سے 20لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور گیس کٹر سے بس کو کاٹ کر زخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ندی پر کافی تعداد میں آس پاس کے گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے۔اسپتال میں بھی بھیڑ جمع ہوگئی۔بس میں سوار مسافر سوائی مادھوپور اور مدھیہ پردیش کے بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز