کیش لیس مالیاتی نظام کے بارے میں معلومات دینے کیلئے ناندیڑ میں تجارتی میلہ کا انعقاد

نوٹ بندی کے فیصلہ کے بعد پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے حل کیلئے مرکزی حکومت نے کیش لیس اکانومی کا ایک نیا تصور پیش کیا ہے ۔

Mar 25, 2017 09:35 PM IST | Updated on: Mar 25, 2017 09:35 PM IST

ناندیڑ : نوٹ بندی کے فیصلہ کے بعد پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے حل کیلئے مرکزی حکومت نے کیش لیس اکانومی کا ایک نیا تصور پیش کیا ہے ۔ کیش لیس مالیاتی نظام کو عام کرنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں تجارتی میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ایسا ہی ایک میلہ ناندیڑ میں بھی منعقد ہوا ۔ ڈی جی دھن میلہ کے عنوان سے منعقدہ میلے میں کیش لیس مالیاتی نظام کے دائرہ کار کے بارے میں معلومات دی گئی ۔

مرکزی حکو مت ملک کے مالیاتی نظام کو کیس لیس کرنا چاہتی ہے ۔ یہی وجہ ہے نومبر میں جیسے اچانک پانچ سو اور ہزار کے نوٹ بند کیے گئے ۔ اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے کیش لیس مالیاتی نظام کو اپنانے کا مشورہ دیا گیا ۔ اس وقت سے لے کر اب تک کیش لیس مالیاتی نظام کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے ، جس کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں تجاری میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ناندیڑ میں بھی اسی نوعیت کا یہ میلہ ہے ، جسے ڈی جی دھن میلہ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس میلہ کا فتتاح ضلع کلکٹر سریش کاکانی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔

کیش لیس مالیاتی نظام کے بارے میں معلومات دینے کیلئے ناندیڑ میں تجارتی میلہ کا انعقاد

میلہ میں شریک مندوبین کی رہنمائی کے لیے ریاستی وزیر اور ناندیڑ ضلع کے نگران وزیر ارجن کھوتکر کو بطور خاص مدعو کیا گیا تھا ۔ دوپہر تین بجے کے دوسرے سیشن میں ارجن کھوتکر شریک ہوئے ۔ شروع میں انہوں نے میلہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ، اس کے بعد مختلف گیلریز کا معائنہ کر کے دیکھا کہ متعدد کمپنیاں کس طرح سے اپنے صارفین کو کیش لیس مالیاتی نظام کے ذریعہ لین دین کررہی ہیں ۔ ڈی جی دھن میلہ میں شریک کمپنیوں کے ذمہ دران سے گفتگو کی اور انہیں لوگوں کی صحیح رہنمائی کرنے کا مشورہ دیا ۔ضلع انتظامیہ نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کیش لیس مالیاتی نظام کو اپنانے پر زور دیا جائے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز