راجستھان کی انتخابی میدانی جنگ:سی ایم ان ویٹنگ بتانے والوں سے ہوشیاررہیں پائلٹ:گہلوت

راجستھان میں کانگریس کی جانب سے سی ایم عہدے کے امیدوار مانے جا رہے سچن پائلٹ کو سابق سی ایم اشوک گہلوت نے خبردار کیا ہے۔گہلوت نے صلاح دی کہ وہ ان دوستوں سے ہوشیاررہیں۔جو انہیں سی ایم ان وینٹنگ کے طور پر پیش کررہے ہیں۔سابق سی ایم گہلوت نے پائلٹ سے یہ بھی کہا کہ جوبھی ایسی باتیں پھیلا رہے ہیں انہیں صحیح فیڈ بیک نہیں مل رہا۔گہلوت نے کہا،"جب سچن ریاستی کانگریس کمیٹی (پی سی سی)کے صدر بنے،وہ مجھ سے ملنے آئے۔انہیں میں نے یہ بات کہی تھی آپ اس بارے میں دھیان رکھنا۔"نیوز 18سے خاص بات چیت میں اشوک گہلوت نے یہ باتیں کہیں۔ راجستھان کے سابق سی ایم گہلوت نے کہا کچھ دوست ایسا بھرم بنا رہے ہیں اگر کوئی ان باتوں پر بھروسہ کرنا شروع کرے تو اسے صحیح فیڈ بیک نہیں ملیگا۔ہمیں اس طرح کی چیزوں کے مد نظر ہوشیار رہنا چاہئے"۔

Feb 12, 2018 03:39 PM IST | Updated on: Feb 12, 2018 03:39 PM IST

جے پور۔راجستھان میں کانگریس کی جانب سے سی ایم عہدے کے امیدوار مانے جا رہے سچن پائلٹ کو سابق سی ایم اشوک گہلوت نے خبردار کیا ہے۔گہلوت نے صلاح دی کہ وہ ان دوستوں سے ہوشیاررہیں۔جو انہیں سی ایم ان ویٹنگ کے طور پر پیش کررہے ہیں۔سابق سی ایم گہلوت نے پائلٹ سے یہ بھی کہا کہ جوبھی ایسی باتیں پھیلا رہے ہیں انہیں صحیح فیڈ بیک نہیں مل رہا۔گہلوت نے کہا،"جب سچن ریاستی کانگریس کمیٹی (پی سی سی)کے صدر بنے،وہ مجھ سے ملنے آئے۔انہیں میں نے یہ بات کہی تھی آپ اس بارے میں دھیان رکھنا۔"نیوز 18سے خاص بات چیت میں اشوک گہلوت نے یہ باتیں کہیں۔ راجستھان کے سابق سی ایم گہلوت نے کہا کچھ دوست ایسا بھرم بنا رہے ہیں اگر کوئی ان باتوں پر بھروسہ کرنا شروع کرے تو اسے صحیح فیڈ بیک نہیں ملیگا۔ہمیں اس طرح کی چیزوں کے مد نظر ہوشیار رہنا چاہئے"۔

گزشتہ سال ہوئے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی بہتر کارکردگی میں گہلوت کا اہم اہم کردارتھا۔حالانکہ انہوں نے صاف کہا کہ وہ اس سال کے آخرمیں راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لیکر پارٹی میں اپنے لئے کوئی عہدہ نہیں چاہتے۔

راجستھان کی انتخابی میدانی جنگ:سی ایم ان ویٹنگ بتانے والوں سے ہوشیاررہیں پائلٹ:گہلوت

سچن پائلیٹ کو سابق سی ایم اشوک گہلوت نے دوستوں سے ہوشیار رہنے کی دی صلاح

راجستھان چناؤ کے مد نظر کانگریس انہیں سی ایم امید وار کے طور پر پیش کر سکتی ہے یا نہیں۔اس سوال پر گہلوت نے کہا "میں قسمت والا ہوں کہ مجھ پر کانگریس لیڈراندرا گاندھی سے لیکرراجیو گاندھی،سونیا گاندھی سے لیکراب راہل گاندھی نے اعتماد کا اظہارکیا۔میں نےکسی کیلئے کبھی کوئی لابنگ نہیں کی۔جو بھی ہائی کمان نے فیصلہ کیا،میں نے وہی کیا"۔

حالانکہ راجستھان میں دو مرتبہ سی ایم رہ چکے اشوک گہلوت نے امید ظاہرکی اگر کانگریس ریاست میں اقتدارپانےمیں کامیاب ہو جاتی ہے تو انہیں کوئی بڑا عہدہ دیا جا سکتا ہے۔راجستھان میں حال ہی میں دو لوک سبھا سیٹوں اور ایک اسمبلی سیٹ پر ہوئے انتخابات میں جیت کے بعد کانگریس  حوصلہ افزا ہے۔اس جیت کے بعد خاص کر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سچن پائلٹ کو گہلوت کے ایک حریف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Loading...

سچن پائلٹ اور بھور جتیندر سنگھ میں ہوئے انتخابات میں پارٹی امیدوار کے طور پر میدان میں کیوں نہیں اترے۔اس سوال پر گہلوت نے کہا"شاید آنے والے انتاخابات کو دھیان میں رکھ کر ایس کیا گیا ہے تاکہ آنے والے انتخابات میں ہم بہتر کارکردگی کر سکیں۔راجستھان میں اس بار کس کی حکومت بنے گی اسے لیکر بھی اشوک گہلوت پر یقین نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ اس سال راجستھان کے اقتدار میں کانگریس ضرور لوٹیگی ۔وسندھرا راجے کی یہ غلط فہمی اس مرتبہ دور ہو جائیگی کہ کانگریس لیڈران کے درمیان اندرونی تکرار ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز