بی جے پی ممبر اسمبلی کا گیٹ وے آف انڈیا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ ، دی یہ دلیل

Jun 12, 2017 06:57 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 06:58 PM IST

ممبئی کی شناخت کہے جانے والے گیٹ وے آف انڈیا کے نام پر ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ بی جے پی ممبر اسمبلی راج پروہت نے اس کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گیٹ وے آف انڈیا کی جگہ اس کا نام بدل کر بھارت دوار رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلامی کی علامت ہے۔ انگریزوں کی شناخت ہے۔

پروہت نے کہا کہ جب انگریز چلے گئے، ان اولادیں چلی گئیں تو ان کی مہارانی کے لئے بنائے گئے اس گیٹ کا نام بدل کر ملک کے نام پر رکھا جائے، غلامی اب جا چکی ہے۔ ممبر اسمبلی کی دلیل ہے کہ اس کا نام بھارت دوار رکھ دینے سے اپنے پن کا احساس ہوگا۔ ممبر اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور نتن گڈکری کو اس سلسلہ میں خط لکھوں گا۔

بی جے پی ممبر اسمبلی کا گیٹ وے آف انڈیا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ ، دی یہ دلیل

ممبر اسمبلی کے مطابق متعدد ریلوے اسٹیشنوں کے نام تبدیل کئے گئے ہیں۔ ممبئی کا نام انگریزوں نے بامبے رکھا تھا۔ لہذا بعد میں اسے بدل کر ممبئی کیا گیا۔ لہذا اب گیٹ وے آف انڈیا کا نام بھی تبدیل کر دیا جانا چاہئے۔

خیال رہے کہ گیٹ وے آف انڈیا ممبئی میں ساحل سمندر پر واقع ہے۔ اس کی اونچائی 26 میٹر ہے۔ جارج پنچم اور ملکہ میری کی آمد کے وقت 2 دسمبر 1911 کی یادگار میں اس کی تعمیر شروع کی گئی تھی ، لیکن یہ سن 1924 میںبن کر تیار ہوا ۔ اس معمار جارج وٹیٹ تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز