مہاراشٹر: لاتور میں دیویندر فڑنویس کے طیارے کی کریش لینڈنگ، وزیر اعلیٰ محفوظ

May 25, 2017 01:49 PM IST | Updated on: May 25, 2017 01:51 PM IST

لاتور۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جمعرات کو ایک بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئے۔ دراصل جس ہیلی کاپٹر میں وہ سوار تھے اس کی لاتور میں کریش لینڈنگ کرانی پڑی۔ حالانکہ پائلٹ کی سوجھ بوجھ کے چلتے وزیر اعلی اور ان کی ٹیم کے ارکان مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ فڑنویس نے ٹوئٹر کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔

ہیلی کاپٹر نے لاتور کے نيلاندا سے دوپہر 12 بجے پرواز بھری تھی۔ حالانکہ ہیلی کاپٹر کے فضا میں جاتے ہی پائلٹ نے ویریبل ونڈ پیٹرن محسوس کیا، جس کے بعد انہوں نے ایمرجنسی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لینڈنگ کے دوران طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔

مہاراشٹر: لاتور میں دیویندر فڑنویس کے طیارے کی کریش لینڈنگ، وزیر اعلیٰ محفوظ

دیویندر فڑنویس، فائل فوٹو: پی ٹی آئی

فڑنویس نے ٹوئٹر پر لکھا، "ہمارا ہیلی کاپٹر لاتور میں گر کر تباہ ہو گیا، لیکن میں اور میری ٹیم محفوظ ہیں۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔"

فڑنویس مراٹھواڑ علاقے میں بی جے پی کی طرف سے منعقد ڈائیلاگ سبھا میں شامل ہونے آئے تھے۔ یہ ایک مہم ہے جو مہاراشٹر کے کسانوں تک پہنچنے کے لئے چلائی جا رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز