مہاراشٹر میں وقف اراضی گھوٹالہ کی سی آئی ڈی انکوائری کاحکم ، ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل کا مطالبہ تسلیم

حکومت مہاراشٹر نے گزشتہ روز اسمبلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے امتیازجلیل کے اس مطالبے کو تسلیم کرلیا ہے کہ وقف زمین گھوٹالےکے تعلق سے سی آئی ڈی انکوائری کرائی جائے

Mar 25, 2017 12:05 PM IST | Updated on: Mar 25, 2017 12:05 PM IST

ممبئی: حکومت مہاراشٹر نے گزشتہ روز اسمبلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے امتیازجلیل کے اس مطالبے کو تسلیم کرلیا ہے کہ وقف زمین گھوٹالےکے تعلق سے سی آئی ڈی انکوائری کرائی جائے۔

اقلیتی امور کے وزیردلیپ کامبلے نے ایوان میں اعلان کیاکہ حکومت امتیازجلیل کے مطالبہ پر کارروائی کرتے ہوئے سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیتی ہے ۔ امتیاز جلیل نے کل اسمبلی کے ایوان میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سی آئی ڈی تحقیقات کرائی جائے ۔

مہاراشٹر میں وقف اراضی گھوٹالہ کی سی آئی ڈی انکوائری کاحکم ، ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل کا مطالبہ تسلیم

انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ مہاراشٹر میں کس طرح یتیم اور بے کس ومجبور بیواوں کے لیے وقف زمین کا دھناسیٹھ استعمال کررہے ہیں- انہوں نےکہاکہ حکومت 300روپے بجٹ میں بھیک میں دینے کے بجائے مسلمانوں کو ان کی وقف کردہ زمین واپس لوٹا دے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز