راجستھان : عید میلاد النبی جلوس کے دوران تنازع ، بساؤ میں حالات پرامن ، تاہم دوسرے دن بھی دفعہ 144 نافذ

Dec 03, 2017 01:42 PM IST | Updated on: Dec 03, 2017 01:42 PM IST

جھجھنوں: راجستھان میں ضلع جھجھنوں کے بساؤ قصبے میں ہفتہ کو بارہ وفات کے جلوس کے تنازع کے بعددونوں فریقوں میں کشیدہ صورت حال کے بعد دفعہ 144 آج بھی لاگو ہے اگرچہ قصبے میں امن وامان ہے۔ کل جلوس کے دوران تنازعہ ہونے پر دو ٹریکٹروں کو آگ لگا دی گئی۔ بعد میں صورتحال کو کنٹرول میں کرنے کے لئے ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے غور وخوض کے بعد دفعہ 144 لگا دی تھی۔ دراصل مختلف تنظیموں سے وابستہ لوگوں نے بغیر اجازت بارہ وفات کا جلوس نکالنے کا الزام لگاتے ہوئے سب سے بڑے بازار کو بند کروا کر احتجاج م کیاتھا۔ اس معاملہ پر دوسری طرف کے لوگوں میں اشتعال پھیل گیا۔

مشتعل لوگوں نے بعد میں گایوں کیلئے بنائی جارہی چراہگاہ کی چاردیواری کو توڑ دی اور سابق پالیكا چیئرمین راماوتار چیجررا کے دو ٹریکٹروں کو آگ لگا دی۔ اطلاع ملنے پر جھنجھنوں کے ڈی ایس پی احد خان آراے سی کے جوانوں کے ساتھ موقع پر پہنچے اورطرفین کو وہاں سے ہٹا دیا۔اس کے بعد ایس پی نریش مینا بھی اضافی فورسز کے ساتھ موقع پرپہنچے۔

راجستھان : عید میلاد النبی جلوس کے دوران تنازع ، بساؤ میں حالات پرامن ، تاہم دوسرے دن بھی دفعہ 144 نافذ

آج قصبے میں صورتحال کنٹرول میں بتائی جا رہی ہے۔ ہفتہ کو دیر رات پولیس تھانے میں دونوں فریقوں کے درمیان میٹنگ ہوئی۔ اس میں کلکٹر اور ایس پی کی موجودگی میں گئوشالہ کی گئوچر زمین سے تجاوز ہٹانے اور نئے سرے سے پیمائش کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ آج بھی بساؤ تھانے میں ضلع کلکٹر اور ایس پی امن کمیٹی کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز