ہماری کوشش ہے کہ اقلیتی فرقہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کسی بھی میدان میں پیچھے نہ رہے: فڑنویس

Jun 15, 2017 10:31 AM IST | Updated on: Jun 15, 2017 10:31 AM IST

ممبئی۔ کل یہاں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے ایک بارپھرکہا کہ مرکزی حکومت ’ملک میں سب کا ساتھ سب کا وکاس‘کے نعرے پرعمل کررہی ہے اوراسی کے تحت ہماری کوشش ہے کہ اقلیتی فرقہ تعلیم کیساتھ ساتھ کسی بھی میدان میں پیچھے نہ رہے اوریہ ہماراوعدہ ہے کہ فی الحال انہیں ہمارا ہرممکن تعاون رہے گا تاکہ وہ دوسروں کی طرح میدان میں شانہ بشانہ چلیں۔ وزیراعلیٰ فڑنویس بی جے پی اقلیتی مورچہ صدرحیدراعظم کی جانب سے جنوبی ممبئی حج ہاؤس میں منعقد افطارپارٹی سے قبل خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرکی بی جے پی اتحادی حکومت کے دورمیں ہماری کوشش رہی ہے کہ اقلیت کی یکساں ترقی ہواورحالیہ تعلیمی میدان میں سامنے آئے نتائج اس بات کی ضمانت ہیں کہ ان کیساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا گیا ہے۔ مستقبل میں بھی ہم اس پالیسی پرعمل کریں گے۔وزیراعلیٰ نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ مقدس ماہ میں ریاست اورملک کی ترقی کیلئے دعاء کریں کہ ہم دنیا میں ترقی  وکامرانی حاصل کریں۔

اس سے قبل سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈرشاہنوازحسین نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت بھی بغیربھید بھاؤاورغیرجانبداری کے سبھی کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔انجمن اسلام صدر ڈاکٹرظہیرقاضی،ایم پی گوپال شیٹی،ممبئی بی جے پی صدرایڈوکیٹ اشیش شیلار،محمدفاروق اعظم وغیرہ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ اس موقع پرحیدراعظم نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ فڑنویس سرکارنے اقلیتوں کی ترقی کیلئے جواقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

ہماری کوشش ہے کہ اقلیتی فرقہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کسی بھی میدان میں پیچھے نہ رہے: فڑنویس

ممبئی حج ہاؤس میں منعقد افطارپارٹی میں وزیر اعلیٰ فڑنویس کو دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز