مالیگاوں دھماکہ کے ملزم کرنل شری کانت پروہت نو سال بعد جیل سے رہا

Aug 23, 2017 11:46 AM IST | Updated on: Aug 23, 2017 11:47 AM IST

ممبئی۔ مالیگاوں دھماکے کے مقدمہ میں ملزم لیفٹیننٹ کرنل شری کانت پروہت نوی ممبئی کے تلوجا جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔ پیر کے روز اس کیس میں انہیں ضمانت ملی۔ کرنل پروہت نو سال کے بعد رہا ہوئے ہیں۔ فوج کے جوان ان کو لینے کے لئے تین ٹرکوں میں پہنچے۔ پیر کے روز عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم، کچھ کاغذی کارروائی کی وجہ سے منگل کو رہائی نہیں ہوئی تھی۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پروہت قلابہ یونٹ کو رپورٹ کرنے کے لئے نکل چکے ہیں۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے پروہت کو مشروط ضمانت دی ہے، وہ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔

اس سال اپریل میں کرنل پروہت نے بمبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست داخل کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دی تھی۔ اس معاملے میں ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو بھی بمبئی ہائی کورٹ نے گزشتہ اپریل میں ضمانت دے دی تھی۔

مالیگاوں دھماکہ کے ملزم کرنل شری کانت پروہت نو سال بعد جیل سے رہا

مالیگاؤں دھماکہ معاملہ کے ملزم لیفٹننٹ کرنل شری کانت پرساد پروہت: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز