Live Results Assembly Elections 2018

مقابلہ جاتی امتحانات سے متعلق مسلم طلبہ و طالبات میں بیداری مہم چلانا وقت کی اہم ضرورت : ظفر محمود

مقابلہ جاتی امتحانات میں مسلم طلبہ و طالبات کی شرکت کا فیصد کم ہونے کی وجہ سے یو پی ایس سی امتحان میں بھی کامیابی کا فیصد کم ہوتا ہے۔

Nov 13, 2017 09:02 PM IST | Updated on: Nov 13, 2017 09:02 PM IST

ممبئی : مقابلہ جاتی امتحانات میں مسلم طلبہ و طالبات کی شرکت کا فیصد کم ہونے کی وجہ سے یو پی ایس سی امتحان میں بھی کامیابی کا فیصد کم ہوتا ہے۔ ممبئی کے حج ہاؤس میں مقابلہ جاتی امتحانات سےمتعلق منعقد ہ ایک پروگرام میں زکوۃ فاؤنڈیشن کے سربراہ ظفر محمود نے زور دے کر کہا کہ مقابلہ جاتی امتحانات سے متعلق مسلم طلبہ و طالبات میں بیداری مہم چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یو پی ایس سی امتحان کے نتائج میں ہمیشہ مسلم طلبہ و طالبات کی کامیابی کا فیصد کم ہی ہوتا ہے۔ حالانکہ ملک میں مختلف ادارے مسلم طلبہ و طالبات کواس متعلق رہنمائی اور کوچنگ فراہم کررہے ہیں ۔ اس کے باوجود خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوپارہے ہیں ۔

مقابلہ جاتی امتحانات سے متعلق مسلم طلبہ و طالبات میں بیداری مہم چلانا وقت کی اہم ضرورت : ظفر محمود

مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے منعقد ہ مقابلہ جاتی امتحان ورکشاپ میں ماہرین نے واضح کیا کہ یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والے طلبہ و طالبات امتحان میں بھلے ہی ناکام ہوجائیں ، لیکن زندگی کے دیگر شعبے میں کامیاب رہتے ہیں۔ ظفر محمود نے حج ہاؤس میں چلنے والی آئی اے ایس کوچنگ کلاس اور ممبئی کی مختلف کالجوں کے طلبہ و طالبات کومقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی کے متعلق ترغیب دی ۔

خیال رہے کہ مرکزی حج کمیٹی مسلم طلبہ و طالبات کو مفت میں یو پی ایس سی امتحان کی کوچنگ اور سہولیات فراہم کرتی ہے۔ مقصوداحمد خان کے مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او بننے کے بعد سے اب حج کمیٹی یو پی ایس سی کوچنگ کلاسیس کو مزید بہتر بنانے کے متعلق امیدیں بڑھ گئی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز