Live Results Assembly Elections 2018

علامہ محمد اسحاق بھٹی ؒ کی پوری زندگی دعوتی اورتصنیفی خدمات سے عبارت ہے: مولانا اصغرعلی سلفی

گوونڈی،ممبئی ۔ ’’علامہ محمد اسحاق بھٹی ؒعصرحاضرکے مؤرخ ہیں۔ انہوں نے بلا تفریق مسلک موجودہ دورکے تمام معاصرین کا تذکرہ اپنی کتابوں میں کیا ہے۔

Apr 25, 2016 01:53 PM IST | Updated on: Apr 25, 2016 01:59 PM IST

گوونڈی،ممبئی ۔ ’’علامہ محمد اسحاق بھٹی ؒعصرحاضرکے مؤرخ ہیں۔ انہوں نے بلا تفریق مسلک موجودہ دورکے تمام معاصرین کا تذکرہ اپنی کتابوں میں کیا ہے۔ ان کی پوری زندگی تعلیمی ،دعوتی،صحافتی اورتصنیفی خدمات سے عبارت ہے۔ ان کی شخصیت بے پناہ خوبیوں کوسمیٹے ہوئے ہے۔ اسلوب نگارش دلچسپ ،زبان سلیس اورادیبانہ ہے‘‘۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے ماہنامہ ’الاتحاد‘ممبئی کے خصوصی نمبربنام ’’علامہ محمد اسحاق بھٹیؒ نمبر‘‘ کی رسم اجراء کے موقع پرکیا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں نے مرکزی جمعیت کی پاکوڑکانفرنس میں علامہ اسحاق ؒ کو مؤرخ عصرکا خطاب دیا کیونکہ ان کی متعدد کتابیں عصرحاضرکے علماء کرام کے تذکروں سے پُرہیں جن میں ۱۳؍جلدوں پرمشتمل ’فقہائے پاک وہند‘ فقہائے ہند بطورخاص ہے اس کے علاوہ’ دبستان حدیث ‘اورمولانا کے قلمی رشحات اس کی شاہد ہیں۔

علامہ محمد اسحاق بھٹی ؒ کی پوری زندگی دعوتی اورتصنیفی خدمات سے عبارت ہے: مولانا اصغرعلی سلفی

واضح ہوکہ مدرسہ رحمانیہ گوونڈی ممبئی میں دوروزہ خیرامت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ادارہ کے ترجمان ماہنامہ ’الاتحاد‘ممبئی کے اپریل ۔مئی کا شمارہ بنام’علامہ محمداسحاق بھٹیؒ نمبر‘  نکالا گیا۔ اس میں علامہ اسحاق بھٹی ؒکی  حیات وخدمات،علمی کاوش،اسلاف کے تذکروں اورعلامہ کی ادبی خدمات کا احاطہ کیا گیا۔ الاتحاد کے خصوصی نمبرکا اجراء مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی اورجماعت اہل حدیث کے بے لوث داعی شیخ ظفرالحسن مدنی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اجراء کے موقع پرمولانا شعبان بیدارصفوی نے کہا کہ بھٹی صاحب نابغہ روزگارتھے۔ آپ کی جوعلمی خدمات ہیں ، وہ قابل قدر ہیں۔ آپ کی شخصیت پرباقاعدہ خاکہ نگاری ہونی چاہئے۔  خصوصی شمارہ کی اشاعت پہلا قدم ہے۔ اللہ کرے دوسراقدم بھی کامیاب ہو۔ ماہنامہ کے سرپرست مولانا جلال الدین فیضی نے کہا کہ ذہبی ٔ زماں علامہ ؒکی تحریرایسی ہے جو ہرخاص وعام میں پڑھی اورسمجھی جاتی ہے۔ بھٹی صاحب کاطرزادیبانہ ہرکسی کواپنی جانب راغب کرنے اوراپناگرویدہ بنائے بغیرنہیں رکھ سکتا۔ ماہنامہ ’الاتحاد‘ کے ایڈیٹرمولانا ہلال احمد سلفی نے کہا کہ علمی حلقوں میں بھٹی صاحب کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے ۔ ان کے خلاء کوپرکرنے کی جماعت اہل حدیث قرض داررہے گی ،بھٹی صاحب خاکہ نگاری کے امام تھے جس میں اسلاف کا تذکرہ کرکے نسل نوکے لیے چلتی پھرتی تصویر کی شکل میں اسے پیش کردیا،ہم اس چھوٹی سی کاوش سے بھٹی صاحب کے علمی کارناموں کا مکمل احاطہ تونہیں کرسکتے لیکن ان شاء اللہ کچھ حد تک تواس کاحق اداہوسکتا ہے۔

Loading...

خیال رہے کہ مولاناکی چالیس سے زائد تصانیف ہیں۔ ان کی وفات ۲۲؍دسمبر۲۰۱۵ء کوہوئی ۔اس موقع پرمولانا شمیم احمد فوزی مدنی،مولانا فیض الرحمن رحمانی نائب ایڈیٹر الاتحاد، مولانا عبدالجلیل  مکی، مولاناخالد جمیل مکی، مولاناعبدالاول ایس کے نگری اور صدرعبدالکریم لکڑوالا بطورخاص موجود رہے( پریس ریلیز)۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز