Live Results Assembly Elections 2018

جانیں گجرات میں کن کن نشستوں پر 200 ووٹوں کے معمولی فرق سے ہوئی ہار۔جیت

دھولكا اور فتح پورا جیسی سیٹوں پر این سی پی اور بی ایس پی جیسی چھوٹی پارٹیوں نے اہم ووٹ اپنی جھولی میں ڈال کر کانگریس سے فتح چھین لی۔

Dec 19, 2017 01:20 PM IST | Updated on: Dec 19, 2017 01:20 PM IST

احمدآباد۔ گجرات میں کم از کم 16 نشستوں پر انتہائی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ان سیٹوں پر بی جے پی اور کانگریس کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ ان میں سے کچھ نشستوں میں جیت کا فرق تقریبا 200 ووٹ تھا۔

دھولكا اور فتح پورا جیسی سیٹوں پر این سی پی اور بی ایس پی جیسی چھوٹی پارٹیوں نے اہم ووٹ اپنی جھولی میں ڈال کر کانگریس سے فتح چھین لی۔ کچھ نشستوں پر آزاد امیدواروں کو بھی بہت اچھے ووٹ ملے۔ ہمت نگر، پوربندر، ویجاپور، دیودر، ڈانگ، مانسا اور گودھرا اسمبلی سیٹوں پر دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کئی مقامات پر آزاد امیدواروں اور اہم باغیوں نے دو اہم جماعتوں میں سے ایک کے ووٹ کاٹے۔

جانیں گجرات میں کن کن نشستوں پر 200  ووٹوں کے معمولی فرق سے ہوئی ہار۔جیت

کچھ سیٹوں پر بی جے پی اور کانگریس کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔

Loading...

کانگریس ڈانگ سیٹ پر 768 ووٹوں سے جیتی

ڈانگ سیٹ پر کانگریس امیدوار اپنے قریبی حریف بی جے پی کے امیدوار سے صرف 768 ووٹوں کے فرق سے جیت درج کر سکے، جبکہ كپراڈا (درج فہرست ذات) سیٹ پر کانگریس صرف 170 ووٹوں سے فتح حاصل کر پائی۔

آٹھ نشستوں پر دوہزار سے کم ووٹوں سے پیچھے ہوئی کانگریس

گودھرا سمیت کم از کم آٹھ ایسی نشستیں تھیں جہاں کانگریس کے امیدوار اپنے قریبی حریفوں سے دو ہزار سے کم ووٹوں سے پیچھے رہے۔ گودھرا سیٹ پر بی جے پی کے سی کے راول جی صرف 258 ووٹوں سے جیت درج کرا پائے۔ گودھرا میں نوٹا ووٹوں کی تعداد 3050 تھی اور ایک آزاد امیدوار کو 18000 سے زائد ووٹ ملے۔

دھولکا اسمبلی سیٹ پر 327 ووٹوں سے ہاری کانگریس

دھولکا اسمبلی سیٹ پر کانگریس صرف 327 ووٹوں کے فرق سے ہار گئی۔ اس نشست پر بی ایس پی اور این سی پی کو 3139 اور 1198 ووٹ ملے۔ اسی طرح، فتح پورا میں بی جے پی نے کانگریس پر 2711 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ این سی پی کے امیدوار نے 2747 ووٹ حاصل کیے۔ بوٹاد سیٹ پر کانگریس صرف 906 ووٹوں کے فرق سے ہاری۔ اس نشست پر بی ایس پی کو 966 ووٹ ملے۔ یہاں تین آزاد امیدواروں نے تقریبا 7500 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

 

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز