مہاراشٹر میونسپل انتخابات میں کانگریس کا برا حال، سنجے نروپم نے دیا استعفی

مہاراشٹر میونسپل انتخابات میں ہار کی ذمہ داری لیتے ہوئے ممبئی کانگریس صدر سنجے نروپم نے اپنے عہدے سے استعفی کی پیشکش کی ہے۔

Feb 23, 2017 04:04 PM IST | Updated on: Feb 23, 2017 05:41 PM IST

ممبئی۔ مہاراشٹر میں منی اسمبلی انتخابات کے طور پر دیکھے جا رہے 10 اضلاع کے میونسپل بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کو بری شکست ہوئی ہے۔ 10 میں سے 3 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں وہ تیسرے نمبر کی پارٹی بن گئی ہے۔ اس ہار کی ذمہ داری لیتے ہوئے ممبئی کانگریس صدر سنجے نروپم نے اپنے عہدے سے استعفی کی پیشکش کی ہے۔ سنجے نروپم نے بی ایم سی انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد پارٹی کو اپنے عہدے سے استعفی کی پیشکش کی ہے۔ بی ایم سی انتخابات کے نتائج میں کانگریس تیسرے نمبر پر چل رہی ہے۔

اس کے علاوہ دیگر 9 بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی پچھڑتی ہی دکھائی دے رہی ہے۔ پمپری- چنچواڈ میں تو پارٹی کھاتہ بھی نہیں کھول پائی ہے۔ صرف ناگپور میں وہ 20 سیٹوں پر آگے ہے۔ تاہم ضلع کونسل کے انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی اچھی ہے۔

مہاراشٹر میونسپل انتخابات میں کانگریس کا برا حال، سنجے نروپم نے دیا استعفی

کانگریس کے ریاستی صدر سنجے نروپم نے شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفی کی پیشکش کی ہے۔ انتخابات سے پہلے ہی سنجے نروپم نے کہا تھا کہ پارٹی کے کچھ لوگ انتخابات میں ان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ اگر پارٹی کی شکست ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز