غیر گجراتیوں پر حملے کے پیش نظر گجرات میں فوری طورپر صدر راج لگایا جائے: کانگریس

کانگریس نے غیر گجراتیوں پر حملے کے پیش نظر گجرات کی بی جے پی کی وجے روپانی حکومت کو فوری طور پر برخاست کرکے وہاں صدر راج لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Oct 09, 2018 11:29 PM IST | Updated on: Oct 09, 2018 11:29 PM IST

کانگریس نے غیر گجراتیوں پر حملے کے پیش نظر گجرات کی بی جے پی کی وجے روپانی حکومت کو فوری طور پر برخاست کرکے وہاں صدر راج لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی کے قومی ترجمان اور ان حملوں کے سبب بڑے پیمانے پر اپنے لوگوں کی واپسی دیکھنے والے بہار میں کانگریس کے انچارج شكتی سنگھ گوہل نے آج یو این آئی سے کہا کہ گجرات کی بی جے پی حکومت غیر گجراتیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام رہی ہے۔

غیر گجراتیوں پر حملے کے پیش نظر گجرات میں فوری طورپر صدر راج لگایا جائے: کانگریس

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کانگریس پر یہ حملے کرنے کا الزام لگا رہی ہے ، مگر اس سے کہنا چاہئے کہ انہیں روکنے اور بڑے پیمانے پر لوگوں کے فرار پر روک کے لئے اس نے وقت رہتے قدم کیوں نہیں اٹھائے۔ خفیہ بیورو کیا کر رہا تھا؟ ایک اور بڑی بات یہ بھی ہے کہ گجرات وزیر اعظم نریندر مودی کا آبائی وطن ہے اور وہ خود اتر پردیش سے منتخب ہوکر آتے ہیں، اس کے باوجود ریاست کی بی جے پی حکومت یہاں اتر پردیش اور بہار کے لوگوں کی حفاظت نہیں کر پائی۔ ایسی حکومت کو فوری طور پر برطرف کر کے صدر راج لگایا جانا چاہئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز