یہ ای وی ایم کا فیصلہ ہے، گجرات کے عوام کا نہیں: سنجے نروپم کا الزام

نیوز ۱۸، انڈیا کے انتخابی مباحثہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر سنجے نروپم نے کہا کہ یہ ای وی ایم کا فیصلہ ہے، گجرات کا نہیں۔

Dec 18, 2017 01:54 PM IST | Updated on: Dec 18, 2017 01:54 PM IST

ممبئی۔ گجرات اور ہماچل پردیش میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے آنے والے نتائج اور رجحانات سے تصویر اب بالکل واضح ہو گئی ہے۔ دونوں ہی ریاستوں میں بی جے پی کی اکثریتی حکومت بننے جا رہی ہے۔ ان نتائج اور رجحانات کے بیچ کانگریس نے ایک بار پھر ای وی ایم پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ نیوز ۱۸، انڈیا کے انتخابی مباحثہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر سنجے نروپم نے کہا کہ یہ ای وی ایم کا فیصلہ ہے، گجرات کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پورا گجرات بی جے پی کے خلاف تھا، وزیر اعظم کے عوامی جلسوں میں کرسیاں خالی نظر آتی تھیں، تو بی جے پی کو یہ جیت گجرات کے عوام نے نہیں ای وی ایم نے دلائی ہے۔ ہمیں پہلے سے ہی یہ اندیشہ تھا۔ سبھی محتاط ہو جائیں، ہندوستانی جمہوریت کے لئے یہ سب سے بڑا خطرہ ہے۔

یہ ای وی ایم کا فیصلہ ہے، گجرات کے عوام کا نہیں: سنجے نروپم کا الزام

کانگریس کے سینئر لیڈر سنجے نروپم: فائل فوٹو۔

Loading...

یاد رہے کہ گجرات میں انتخابی مہم کے دوران بھی کانگریس نے ای وی ایم پر سوال اٹھائے تھے۔ لیکن الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا تھا کہ ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے جواب میں بی جے پی نے کہا کہ کانگریس کیوں نہیں پنجاب میں ای وی ایم پر سوال اٹھاتی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز