گجرات کے 44 کانگریسی ممبران اسمبلی 9 دن بعد بنگلور سے احمد آباد پہنچے

Aug 07, 2017 09:29 AM IST | Updated on: Aug 07, 2017 09:30 AM IST

احمد آباد۔ گجرات میں منگل یعنی 8 اگست کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے گجرات کے 44 کانگریسی ممبران اسمبلی کو بنگلور سے احمدآباد واپس بلا لیا گیا ہے۔ یہ تمام رکن اسمبلی تقریباً 9 دن سے بنگلور میں کرناٹک کے وزیر توانائی ڈی کے شیو کمار کے ریزورٹ میں ٹھہرے تھے۔ خبر ہے کہ راجیہ سبھا کے لئے کانگریس کے امیدوار احمد پٹیل آج احمد آباد میں تمام کانگریسی ممبران اسمبلی سے شام کو ملاقات کریں گے۔

راجیہ سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے چھ کانگریسی ممبران اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے سے گھبرائی پارٹی نے اپنے 44 ممبران اسمبلی کو بنگلور شفٹ کر دیا تھا۔ انہیں 29 جولائی سے ايگلٹرن ریزورٹ میں ٹھہرایا گیا تھا۔ گزشتہ رات ان تمام کو احمد آباد کے لئے روانہ کر دیا گیا۔ منگل کو راجیہ سبھا انتخابات کے لئے گجرات اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔

گجرات کے 44 کانگریسی ممبران اسمبلی 9 دن بعد بنگلور سے احمد آباد پہنچے

گیٹی امیجیز

کانگریس نے سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کو گجرات سے راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔ اس دوران پارٹی میں بغاوت نے اعلی کمان کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ پٹیل 1993 سے راجیہ سبھا میں منتخب ہو کے جا رہے ہیں اور یہ ان کا 5 واں دور ہوگا۔ گجرات میں اسی سال دسمبر میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز