گجرات اسمبلی انتخاب : وزیر اعلی کے چہرہ کے بغیر ہی میدان میں اترے گی کانگریس

Aug 25, 2017 05:17 PM IST | Updated on: Aug 25, 2017 05:17 PM IST

احمد آباد: کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور گجرات امور کے انچارج اشوک گهلوت نے کہا ہے کہ ریاست میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب میں تمام 182 سیٹوں پر امیدواروں کے انتخاب کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ریاستی انتخابی کمیٹی جلد ہی قائم کی جائے گی لیکن اس بار کسی کو بھی وزیر اعلی کے عہدے کے چہرے کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا۔

مسٹر گهلوت نے کہا کہ اس سال دسمبر سے پہلے ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں کئی طرح کی تنظیمی سرگرمیاں ہو رہی ہیں اور جلد ہی ریاستی انتخابی کمیٹی اور اس کے بعد سلیکشن کمیٹی کی تشکیل ہوگی ۔ اس سے پہلے کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب سکریٹریوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ حالانکہ انہوں نے انتخابی کمیٹی کی تشکیل کے لئے کوئی ٹھوس وقت کی حد نہیں بتائی اور اتنا ہی کہا کہ ایسا اب کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔

گجرات اسمبلی انتخاب : وزیر اعلی کے چہرہ کے بغیر ہی میدان میں اترے گی کانگریس

واضح رہے کہ کمیٹی کی تشکیل ٹکٹ تقسیم کےعمل کی رسمی شروعات کے طور پر سمجھی جاتی ہے۔ مسٹر گهلوت سے قبل گجرات انچارج رہنے والے گروداس کامت نے امیدواروں کو تشہیر کے لئے کافی وقت دینے کے لئے گزشتہ سال دسمبر تک (انتخابات سے ایک سال پہلے) ان ناموں کا اعلان کا دعوی کیا تھا۔ راجستھان کے سابق وزیر اعلی مسٹر گهلوت نے کل رات يواین آئی سے بات چیت میں یہ بھی کہا کہ ٹکٹ کی تقسیم تین سے زائد مراحل میں بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز