گجرات میں شکست لیکن راجستھان بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کارکردگی، جیتی 16 نشستیں

Dec 20, 2017 08:51 AM IST | Updated on: Dec 20, 2017 08:51 AM IST

جے پور۔ گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کارکردگی کے بعد پارٹی نے راجستھان کے مقامی بلدیاتی ضمنی انتخابات میں ضلع کونسل کی تمام چار سیٹوں پر قبضہ کر لیا۔ مقامی اداروں کے نتائج میں کانگریس نے تمام چار ضلع کونسل کی نشستوں، 27 میں سے 16 پنچایت کمیٹیوں اور چھ بلدیات کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں، حکمران بی جے پی 10 پنچایت کمیٹی اور سات میونسپل سیٹوں پر جیت درج کر سکی ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق چار ضلع کونسلوں میں سے حکمراں بی جے پی کے پاس گزشتہ انتخابات میں ایک نشست تھی، جو اس بار کانگریس کی جھولی میں چلی گئی۔ مقامی بلدیاتی ضمنی انتخابات 19 اضلاع کے 27 پنچایت کمیٹیوں، 12 اضلاع کی 14 نگر پالیکاؤں اور چار ضلع کونسلوں میں گزشتہ 17 دسمبر کو پولنگ ہوئی تھی۔ ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے مقامی بلدیاتی انتخابی نتائج پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ اب راجستھان میں بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

گجرات میں شکست لیکن راجستھان بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کارکردگی، جیتی 16 نشستیں

فائل فوٹو: پی ٹی آئی۔

ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ کانگریس گزشتہ چار سالوں میں عوامی احساسات کو سامنے لاتی رہی ہے، جس سے عوام میں کانگریس کے تئیں اعتماد بڑھا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز