ہم نےدودن میں کسانوں کا قرض معاف کرکےدکھا دیا: جے پورمیں کسان ریلی سے راہل گاندھی کا خطاب

کانگریس صدرنےکہا کہ کسانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے روزگاردینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن نوٹ بندی اورجی ایس ٹی دے دیا۔

Jan 09, 2019 07:57 PM IST | Updated on: Jan 09, 2019 07:57 PM IST

کانگریس صدر راہل گاندھی نے راجستھان کی راجدھانی جے پورمیں منعقدہ ریلی میں کہا کہ ہم نے کسانوں سے قرض معافی کا وعدہ کیا تھا، جسے دو دن میں پورا کرکے دکھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان حکومت کی مالک یہاں کی عوام اورنوجوان ہیں۔ ہمارا کام آپ کی آواز سننا ہے، ہمارے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوبھی پریشانی راجستھان کے کسان کے لئے ہے، وہی پورے ہندوستان کے کسانوں کی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ راجستھان کی عوام اورکسانوں نے یہ پیغام دیا ہےکہ جب تک آپ کسانوں کا قرض معاف نہیں کریں گے تب تک آپ کو چین سے سونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے کسانوں کے لئے پلاننگ کی ضرورت ہے۔ ہمیں کسان کی طاقت پہچاننی ہوگی کیونکہ ملک کونئی سوچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہم نےدودن میں کسانوں کا قرض معاف کرکےدکھا دیا: جے پورمیں کسان ریلی سے راہل گاندھی کا خطاب

راہل گاندھی جے پورمیں کسان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے: تصویر: اے این آئی

Loading...

کانگریس صدرنےکہا کہ کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہم پوری کوشش کریں گے۔ ہماری حکومت 24 گھنٹے میں سے 12 گھنٹے تک آپ کےلئے آپ کے کام کرے گی۔ ہندوستان کے کسانوں اورنوجوانوں کوفرنٹ فٹ پرکھیلنا چاہئے۔ وزیراعظم مودی وعدہ کرنے کے بعد بیک فٹ پرکھیل رہے ہیں۔

راہل گاندھی نےکہا 'نصف شب سی بی آئی ڈائریکٹرآلوک ورما کوان کےعہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ اب سپریم کورٹ نے انہیں دوبارہ عہدہ پربرقراررکھا ہے۔ ہم رافیل معاہدے کی جانچ چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اس معاملے میں ایک جے پی سی کی تشکیل کرے'۔انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی پرحملہ کرتے ہوئےکہا "56 انچ کی چھاتی والے وزیراعظم لوک سبھا میں ایک منٹ کےلئے بھی نہیں آئے"۔  

راہل گاندھی نے رافیل ڈیل پروزیراعظم پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ "وزیراعظم تھوڑی دیرکے لئے بھی لوک سبھا میں نہیں آئے جبکہ وزیردفاع نرملا سیتا رمن ڈھائی گھنٹے تک ایوان میں بولتی رہیں، لیکن ہم نے ان کے ہرجھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔ انہوں نے ہمارے سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا"۔

Loading...