ناندیڑ بلدیاتی انتخابات کے لئے کانگریس کی تشہیری مہم کا آغاز

ناندیڑ۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کیلئے تشہیری مہم شروع ہوچکی ہے ۔

Sep 26, 2017 07:52 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 07:52 PM IST

ناندیڑ۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کیلئے تشہیری مہم شروع ہوچکی ہے ۔مختلف سیاسی جماعتوں نے انتخابی جلسوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ کانگریس پارٹی نے بھی اب  باضابطہ تشہیر کا آغاز کردیا ہے ۔ پارٹی کے ریاستی صدر و ناندیڑ کے سرکردہ لیڈر اشوک چوان نے قدیم شہر میں ریلی کے ذریعہ تشہیر کی مہم کا افتتاح کیا ۔ اشوک چوہان کی صدارت میں منعقدہ جلسہ میں کانگریس کے سابق ریاستی صدر مانک راؤ ٹھاکرے کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ۔

 جلسہ سے خطاب کے دوران اشوک چواان نے مودی سرکار کے’’ اچھے دن آنے والے ہیں ’’ نعروں پر سوال کھڑے کرتے ہوئے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی حالات میں آ رہی گراوٹ کےلئے حکومت کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ انہوں نے کہا کہ  ناندیڑ کی عوام پچھلے کئی دہاہیوں سے کانگریس کا ساتھ دیتی آرہی ہے اس لئے اس بار بھی بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کو ہی واضح اکثریت حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھلے ہی چاروں  طرف اپنے اثر اور طاقت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ناندیڑ میں انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جبکہ مانک راؤ ٹھاکرے نے ایم آئی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر بی جے پی کو مدد کرنے کا الزام لگایا ۔

ناندیڑ بلدیاتی انتخابات کے لئے کانگریس کی تشہیری مہم کا آغاز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز