گجرات : دلت لیڈر جگنیش میوانی کی راہل سے ملاقات ، کانگریس کے انتخابی منشور میں شامل ہوں گے مطالبات

Nov 03, 2017 09:38 PM IST | Updated on: Nov 03, 2017 09:40 PM IST

احمد آباد : کانگریس کےنائب صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو دلت لیڈر جگنیش میوانی سےملاقات کی اور ان کے مطالبات کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کرنے کی بات کہی ۔ اس بات کی اطلاع خود جگنیش میوانی نے دی ۔ جگنیش نے کہا کہ آج میں نے راہل گاندھی سے ملاقات کی ، راہل نے مجھ سے کہا کہ ہمارے 90 فیصدی مطالبات صرف مطالبات نہیں ہیں بلکہ یہ ہمارا آئینی حق بھی ہے ، اسے انتخابی منشور میں شامل کیا جائے گا۔

قبل ازیں کانگریس کے ترجمان منیش سسودیا نے یہ اطلاع دی تھی کہ آج راہل گاندھی اور جگنیش میوانی نواساری میں ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے میوانی کو آج راہل گاندھی سے ملنے کی تجویز دی ہے ۔ دونوں دیر شامل نواساری میں ملاقات کریں گے۔

گجرات : دلت لیڈر جگنیش میوانی کی راہل سے ملاقات ، کانگریس کے انتخابی منشور میں شامل ہوں گے مطالبات

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز