ناندیڑ میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ فجرکی اذان پر پابندی کا مطالبہ ، بی جے پی لیڈر پہنچا ضلع کلکٹر آفس

Oct 27, 2017 05:48 PM IST | Updated on: Oct 27, 2017 05:48 PM IST

ناندیڑ : ناندیڑ میں لاؤڈسپیکر کے ذریعہ فجر کی اذان پر پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایک لیڈر ڈاکٹرسبھاش ہرنے نے ضلع کلکٹر کو ایک مکتوب لکھا ہے ، جس میں فجر کی اذان پر روک لگانےکا مطالبہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر سبھاش ہرنے اپنے مکتوب میں اعتراض کیا ہے کہ لاؤڈاسپیکر کے ذریعہ دی جانے والی اذان سے لوگوں کی نیند میں خلل پڑتا ہے ۔

ڈاکٹر ہرنے کے مکتوب پر ضلع کلکٹر نے فوری طور پر میونسپل کمشنر اور ضلع ایس پی کو ایک خط لکھا ہے اوراس سلسلہ میں جلد ہی قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس کے بعد میونسپل انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ بھی اس معاملہ میں جلد ہی کارروائی کرنے جا رہی ہے ۔

ناندیڑ میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ فجرکی اذان پر پابندی کا مطالبہ ، بی جے پی لیڈر پہنچا ضلع کلکٹر آفس

اذان کے مسئلہ پر کی گئی شکایت سے شہر کے مسلمانوں میں شدید برہمی ہے ۔ مسلم کارپوریٹروں کے ایک وفد نے اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر سےملاقات کی اور لاؤڈاسپیکر کے ذریعہ فجر کی اذان پر روک نہ لگانے کی گزارش کی ہے ۔ اس سلسلہ میں صرف مسلمانوں کو ہی ٹارگیٹ کرنے پر بھی اعتراض کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صبح 6 بجے سے پہلے مسلمان ہی صرف اذان نہیں دیتے بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی مندر اور گردواروں میں لاؤڈاسپیکر کا ستعمال کرکے اپنی اپنی عبادتیں کرتے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز