احمد آباد میں منعقد ہونے والا کتاب میلہ تنازع کا شکار ، تسلیمہ نسرین اور طارق فتح کو دعوت کی شدید مخالفت

Mar 29, 2017 11:03 PM IST | Updated on: Mar 29, 2017 11:03 PM IST

احمد آباد : احمد آباد ميونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہر سال یکم مئی سے لے کر پانچ مئی کے درمیان کتاب میلہ منعقد کیا جاتا ہے ۔ تاہم اس مرتبہ یہ کتاب میلہ میں تنازع کا شکار ہوگیا ہے ۔ مہمان کے طور پر کارپوریشن نے تسلیمہ نسرین اور طارق فتح کو بلانے کا فیصلہ لیا ہے ، جس کی گجرات کی مسلم برادری شدید مخالفت کررہی ہے اور لوگوں میں کافی غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

مركزی تنظیم اہل سنت کی جانب سے احمد آباد ميونسپل کارپوریشن کے میئر کو میمورنڈم پیش کرکے مسلم برادری کے لوگوں نے تسلیمہ نسرین اور طارق فتح کو دعوت پر اپنی مخالفت درج کرائی ہے ۔مركزی تنظیم اہل سنت کے رکن سلطان احمد قادری کا کہنا ہے کہ طارق فتح اور تسلیمہ نسرین ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف بیان بازی کرتے رہتے ہیں ، ایسے میں ان دونوں کو بلا کر کیا پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

احمد آباد میں منعقد ہونے والا کتاب میلہ تنازع کا شکار ، تسلیمہ نسرین اور طارق فتح کو دعوت کی شدید مخالفت

انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبہ کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہے اور ان دونوں کو مدعو کیا جاتا ہے تو تو پولیس کی اجازت سے کتاب میلہ کے دوران دھرنا دیا جائے گا اور اگر ہمیں پولیس اجازت نہیں دی گئی ، تو ہم عدالت جانے کی بھی تیاری کررہے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز