جب پولیس اہلکاروں نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو گارڈ آف آنر دینے سے کردیا انکار

راجستھان میں ہر ماہ تنخواہ میں کٹوتی سے پولیس اہلکاروں میں شدید ناراضگی ہے اور وہ اپنی مخالفت کا اظہار کرنے کیلئے الگ الگ طریقہ اختیار کررہے ہیں

Oct 17, 2017 04:19 PM IST | Updated on: Oct 17, 2017 04:31 PM IST

جودھپور : راجستھان میں ہر ماہ تنخواہ میں کٹوتی سے پولیس اہلکاروں میں شدید ناراضگی ہے اور وہ اپنی مخالفت کا اظہار کرنے کیلئے الگ الگ طریقہ اختیار کررہے ہیں ۔ پیر کو جودھپور دورہ پر آئے راجناتھ سنگھ کو بھی پولیس اہلکاروں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔

بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر دینے کیلئے آٹھ جوانوں کو جانا تھا ، لیکن عین وقت پر یہ سبھی جوان چھٹی پر چلے گئے ، جس کی وجہ سے جوانوں کی ایک دوسری ٹیم کو وزیر داخلہ کو گاڑآف آنر دینے کیلئے بھیجنا پڑگیا۔

جب پولیس اہلکاروں نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو گارڈ آف آنر دینے سے کردیا انکار

خیال رہے کہ قبل ازیں جودھپور دورہ پر آئے اے ڈی جی ایم ایل لاٹھر کو بھی جوانوں نے گارڈ آف آنر دینےسے انکار کردیا تھا ، جس کے بعد فوری طور پر دوسری ٹیم بلائی گئی تھی اور اے ڈی جی کو گارڈ آف آنر دیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ جوانوں نے اجتماعی چھٹی کیلئے بھی عرضی دی تھی ، لیکن افسروں نے چھٹی نامنظور کردی ، جس سے ناراض ہوکر کئی مقامات پر جوان غیر حاضر نظر آئے تھے۔

تاہم مرکزی وزیر داخلہ رجناتھ سنگھ کے معاملہ میں جودھپور کے پولیس کمشنر اشوک راٹھور کا کہنا ہے کہ کسی وی سی آئی پی یا وی آئی پی کو سلامی دینے کیلئے کوئی ٹیم مقرر نہیں کی جاتی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ کے دورے کے وقت زیادہ تر جوان تعطیل پر تھے ، اس لئے ان کی جگہ پر دوسری ٹیم بھیج کر سلامی دی گئی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز