ویڈیو : گئوركشكوں کی اب مالیگاوں میں غنڈہ گردی ، گوشت تاجروں کی پٹائی ، جے شری رام بولنے کیلئے دباؤ ڈالا

May 29, 2017 06:15 PM IST | Updated on: May 29, 2017 06:15 PM IST

مالیگاوں : مہاراشٹر کے مالیگاؤں گاؤں میں گئوركشكو کا گوشت تاجروں پر حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گئوركشكوں نے بیف فروخت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دو گوشت کاروباریوں کے ساتھ جم کر مارپیٹ کی۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا ۔ اب اس واقعہ کا ویڈیو بھی سامنے آگیا ہے۔ ویڈیو میں کچھ لوگوں کو مار پیٹ اور گالي گلوج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ بھگوا تولیہ کندھے پر رکھے ایک شخص تاجروں سے زبردستی جے شری رام کہنے کے لئے کہہ رہا ہے۔ ساتھ ہی اللہ کا نام نہیں لینے کی بات کہہ رہا ہے۔ یہ ویڈیو نیوز ایجنسی اے این آئی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔

سال 2015 میں ریاستی حکومت نے مہاراشٹر انیمل پروٹیکشن ایکٹ 1995 میں تبدیلی کرتے ہوئے گائے سے وابستہ جانوروں کے ذبح پر روک لگا دی تھی۔ سزا اور جرمانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بیف برآمد کرنے پر بھی جرمانہ کی تجویز ہے۔ تاہم پابندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تو ہائی کورٹ نے پابندی تو برقرار رکھی، لیکن گوشت کھانے اور ریاست کے باہر سے اسے خریدنے کی اجازت دے دی ۔

ویڈیو : گئوركشكوں کی اب مالیگاوں میں غنڈہ گردی ، گوشت تاجروں کی پٹائی ، جے شری رام بولنے کیلئے دباؤ ڈالا

خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے ملک بھر میں گئوکشی کے نام لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کے واقعات سامنے آ رہے ہے۔ حال ہی میں بھونیشور ریلوے اسٹیشن پر گئوركشكوں نے گئو اسمگلنگ کے الزام میں ٹرین روک لی تھی۔ یہی نہیں ، ان لوگوں نے اسٹیشن ماسٹر سمیت گاڑی کے ڈرائیور اور گائے لے جا رہے دو شخص کے ساتھ مار پیٹ بھی کی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز