عرفان پٹھان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فیس بک پر شیئر کی تصویر ، عجیب و غریب آئے تبصرے

Jul 18, 2017 06:46 PM IST | Updated on: Jul 18, 2017 06:46 PM IST

احمد آباد : ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بھاری پڑ گیا۔ عرفان نے کچھ دنوں پہلے اپنی اہلیہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس کے بعد بہت سے لوگوں نے انہیں مذہبی سبق پڑھاتے ہوئے بہت کچھ کہہ دیا۔

تصویر میں عرفان اور اپنی اہلیہ صفا بیگ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ پٹھان نے دس گرل از ٹربل سرخی کے ساتھ یہ تصویر اپ لوڈ کی۔ پٹھان کے تصویر پوسٹ کرتے ہی مداح اور کچھ جنونی لوگ بھڑک گئے۔

عرفان پٹھان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فیس بک پر شیئر کی تصویر ، عجیب و غریب آئے تبصرے

عجیب و غریب آئے تبصرے

کمنٹس میں عرفان کی اہلیہ کے ہاتھ اور چہرے کو لے کر عجیب و غریب تبصرے کئے گئے۔ ایک شخص نے عرفان پٹھان سے کہا کہ وہ اپنی بیوی پردہ میں  رکھیں، سب کو ان کا چہرہ نہ دکھائیں۔ وہیں ایک دوسرے فیس بک صارفنے لکھا کہ اپنی بیوی کو مسلمان بنا کر رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے، اس کا خیال کرنا چاہئے۔

تیز گیند باز محمد سمیع بھی ہو چکے ہیں ٹرول

خیال رہے کہ ہندوستان میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ اس معاملہ پر لوگ مذہب کو درمیان میں لے کر آئے ہوں۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے ساتھ بھی ایسا ہو چکا ہے۔ محمد سمیع نے جب اپنی بیوی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ، تب کافی لوگوں نے انہیں ٹرول کیا ۔ انہیں اسلام کی توہین کرنے والا تک قرار دیا گیا ، لیکن ٹیم انڈیا کے اسٹار گیند باز سمیع نے بھی معقول جواب دے کر سب کی بولتی بند کر دی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز