ایم ایس دھونی : عالمی کپ ہوم ورک کے لئے لی تھی بال ، 2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ہیں مصروف

تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہیندر سنگھ دھونی نے اب 2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور گزشتہ ماہ انہوں نے میدان پر امپائر سے جو گیند مانگی تھی وہ اسی کے لیے ہوم ورک ہے۔

Aug 10, 2018 08:00 AM IST | Updated on: Aug 10, 2018 08:00 AM IST

تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہیندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ وہ اب 2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور گزشتہ ماہ انہوں نے میدان پر امپائر سے جو گیند مانگی تھی وہ اسی کے لیے ہوم ورک ہے۔37 سالہ دھونی نے گزشتہ ماہ انگلینڈ کے دورے میں هیڈنگلے میں تیسرے ون ڈے کے آخر میں امپائر سے میچ کی گیند مانگی تھی جس کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر دھونی کے ریٹائرمنٹ کے قیاس آرائیاں تیز ہو گئی تھیں۔اسے لے کر کوچ روی شاستری کو خود ٹویٹ کر یہ کہنا پڑا کہ دھونی کہیں نہیں جا رہے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ کے بعد ایم ایس دھونی کے امپائر سے گیند مانگنے پر جاری کرکٹ حلقوں کی قیاس آرائیوں کا بالآخرخاتمہ ہوگیا۔17 جولائی کو لیڈز کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں ہار کے بعد ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر ایم ایس دھونی نے امپائر سے گیند مانگ لی جس کے بعد میڈیا میں خبروں کا بازار گرم ہوگیا کہ دھونی کرکٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں ،تاہم کچھ ذرائع نے خبریں چلائیں کہ دھونی ابھی ریٹائرمنٹ کی بات نہیں سوچ رہے ۔

ایم ایس دھونی : عالمی کپ ہوم ورک کے لئے لی تھی بال ، 2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ہیں مصروف

اس ساری صورتحال پردھونی نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ امپائر سے گیند انہوں نے 2019 کے ورلڈ کپ کی تیاری کے پیش نظر مانگی تھی۔دھونی نے بتایا کہ ہم اصل میں دیکھنا چاہ رہے تھے کہ آخر گیند ریورس سوئنگ کیوں نہیں ہو رہی ہے، ہمیں اگلے سال ورلڈ کپ کھیلنا ہے اور ہم گیند کو دیکھ کر یہ معلوم کرنا چاہ رہے تھے کہ گیند ریورس سوئنگ کیسے ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم کے بولرز ریورس سوئنگ کر رہے تھے، لیکن ہم اس میں ناکام تھے ۔ایسے میں سوال کا جواب ڈھونڈنا ضروری تھا، اس لئے میں نے امپائر سے گیند لے کر بولنگ کوچ بھرت ارون کو دیدی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے پیش نظر ریورس سوئنگ پر کام کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز میں دھونی اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھانے میں ناکام رہے اور لارڈس میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ان کی سست بیٹنگ پر کافی تنقید بھی ہوئی تھی۔

میدان پر اپنی حکمت عملی اور سوجھ بوجھ کے لئے مشہور دھونی نے کہاکہ گیند اور اس صورت حال کو سمجھنے سے ہمارے تیز گیندبازوں کو فائدہ ملے گا اور وہ ياركر ڈال سکتے ہیں یا 40 اوور کے بعد وکٹ نکال سکتے ہیں۔ہمیں اس سے آخری 10 اوور میں مخالف ٹیم کو رن بٹورنے سے روکنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز