گجرات : سابرمتی ندی میں ملی جسپریت بمراہ کے دادا کی لاش ، پوتا سے ملنے گئے تھے ، خودکشی کا اندیشہ

Dec 10, 2017 05:46 PM IST | Updated on: Dec 10, 2017 05:47 PM IST

احمدآباد : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار گیندباز جسپریت بمراہ کے پچھلے دو دن سے لاپتہ دادا سنتوکھ سنگھ بمراہ(84)کی لاش آج یہاں سابرمتی ندی سے برآمد کی گئی ہے اور ساتھ ہی جسپریت کے نام ان کا ایک ایک جذباتی ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر کے کیچھا میں رہنے والے مسٹر بمراہ تین چار دن پہلے یہاں مبینہ طورپر جسپریت کو دیکھنے کی خواہش کے ساتھ آئے تھے۔ان کا مبینہ طورپر جسپریت کی ماں سے جھگڑا ہے۔وہ یہاں سال اسپتال کے نزدیک گویل پارک میں واقع جسپریت کی رہائش گاہ کے بجائے اپنی بیٹی یعنی جسپریت کی پھوپھی رویندر کور کی رہائش گاہ وستراپور جھیل کے نزدیک قیام پذیر تھے۔

وستراپور پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر ایم ایم جاڈیجا نے بتایا کہ محترمہ کور نے آٹھ دسمبر کو ان کی گم شدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور کہا تھا کہ وہ دوپہر ڈیڑھ بجے سے غائب ہیں اور ان کا فون بھی بند ہے۔آج ان کی لاش شہر کے بیچ بہنے والی سابرمتی ندی کے ددھیچی پل کے نزدیک ملی۔ان کی ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنی جسپریت کوا یک بار گلے لگانےکی خواہش ظاہر کی تھی۔

گجرات : سابرمتی ندی میں ملی جسپریت بمراہ کے دادا کی لاش ، پوتا سے ملنے گئے تھے ، خودکشی کا اندیشہ

البتہ الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی ماں انہیں جسپریت سے ملنے نہیں دیتیں تھیں۔انہوں نے جسپریت کو خاندان اور ان کا نام روشن کرنے والا بتاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اور شہرت کمائے۔گجرات رنجی ٹیم کے ساتھ ہی ہندوستان کے لئے کھیلنے والے بمراہ ابھی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے احمدآباد میں نہیں ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ سنتوکھ سنگھ کی کبھی احمدآباد میں تین فیکٹریاں تھیں ۔2001 میں ان کے بیٹے اورجسپریت کے والد جسویر سنگھ کا یرقان کی بیماری کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔بدقسمتی سے اس کے بعد ان کی معاشی حالت خراب ہوگئی اور تینوں فیکٹری بیچنی پڑیں۔وہ 2006 میں اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر چلے گئے،جہاں انہوں نے چار ٹرک خریدے اور کیچھا سے ردرپور کے درمیان انہیں چلوانے لگے۔ایک ٹرک وہ خود بھی چلاتے تھے۔جسپریت کے جس چچا کے ساتھ وہاں وہ رہتے تھے وہ خود بھی معذور ہیں،جسپریت کی دادی کی موت 2010میں ہوچکی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز