محمد شمی کی بیوی حسین جہاں نے شروع کی سیاسی اننگ، کانگریس میں اختیار کی شمولیت

ممبئی کانگریس کمیٹی کے صدرسنجے نروپم کی موجودگی میں حسین جہاں نے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے۔

Oct 16, 2018 10:07 PM IST | Updated on: Oct 16, 2018 10:11 PM IST

ہندوستانی کرکٹرمحمد شمی کی بیوی حسین جہاں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ ممبئی کانگریس کمیٹی کے صدرسنجے نروپم کی موجودگی میں حسین جہاں نے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے۔ حسین جہاں اوران کے شوہرمحمد شمی کے درمیان طویل عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے۔ دونوں کا معاملہ عدالت تک پہنچا تھا۔

مارچ 2018 میں بیوی حسین جہاں نے شمی پرایکسٹرا میریٹل افیئرس کے الزامات لگائے تھے۔ حسین جہاں نے اپنے فیس بک پیج پرواٹس اپ اورمیسنجرکے کچھ اسکرین شاٹس شیئرکرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شمی کے کئی خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔

محمد شمی کی بیوی حسین جہاں نے شروع کی سیاسی اننگ، کانگریس میں اختیار کی شمولیت

محمد شمی کی بیوی حسین جہاں کانگریس میں شامل ہوگئیں۔

Loading...

حسین جہاں نے فیس بک صفحہ پر ڈالی گئی پوسٹ میں محمد شمی پرمارپیٹ کرنے کے بھی الزامات عائد کئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد شمی میچ فکسنگ میں بھی شامل ہیں۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی جانچ میں یہ ثابت نہیں ہوسکا اورحسین جہاں کے فکسنگ سے متعلق الزامات غلط ثابت ہوئے۔

حال ہی میں محمد شمی نے اپنی بیوی کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ دراصل حسین جہاں نے اپنے اوربیٹی کے خرچ کے لئے شمی سے ہرماہ 10 لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیاتھا، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے محمد شمی کو ہرماہ 80 ہزار روپئے گزارا بھتہ دینے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:     محمد شمی کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، ریاستی حکومت سے تحفظ کا مطالبہ

 

یہ بھی پڑھیں:     محمد شمی کی حسین جہاں اب 'فتویٰ' سے رکھیں گی بالی ووڈ میں قدم

 

 

یہ بھی پڑھیں:      زخمی سمیع سے ملنا چاہتی ہیں حسین، کہا۔ میں اب بھی ان سے پیار کرتی ہوں

 

یہ بھی پڑھیں:     حسین جہاں نے محمد سمیع کو دیا تھا دھوکہ ، چھپائی تھی پہلی شادی ، اپنے بچوں کو بتایا تھا بہن کی بیٹیاں

یہ بھی پڑھیں:    تیز گیند باز محمد سمیع کے خلاف کیس درج ، اہلیہ حسین جہاں نے لگائے کئی سنگین الزامات ، جانچ شروع

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز