پربھنی میں الفلاح اسلامک انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب کا انعقاد

Mar 07, 2017 03:59 PM IST | Updated on: Mar 07, 2017 06:30 PM IST

پربھنی۔ تعلیم کے شعبہ میں نئی نئی تبدیلیاں ہورہی ہیں ۔جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو اخلاقی و مذہبی تعلیم دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں ۔ تبدیلیوں کا یہ عمل بڑے شہروں کے علاوہ چھوٹے شہروں میں بھی  دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ایسا ہی ایک نظارہ پربھنی شہر میں الفلاح اسلامک انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب میں دیکھنے کو ملا ۔ تقریب میں اسکولی طلبا نے اسلامی تہذیب وثقافت کا وہ نمونہ پیش کیا جس سے حاضرین مجلس متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے ۔

پربھنی کے الفلاح اسلامک انٹرنیشنل اسکول میں رنگا رنگ  سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  اس تقریب کے دوران طلبا نے حمد ونعت کے علاوہ نظمیں، ڈرامے اور مکالموں کی شکل میں مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔ انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو، عربی، ہندی اور مراٹھی جیسی زبانوں میں طلبہ نے مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کیے ۔ اسکول انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ اس طرح کے پروگرام کے ذریعہ طلبہ کو اسلامی تہذیب و تمدن سے واقف کروایا جائے تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی ہوسکے ۔ پروگرام کے دوران طلبہ نے اسلام کے بنیادی ارکان جیسے کلمہ، نماز، روزہ، زکواۃ اور حج کی اہمیت کو بھی واضح کرنے کی کوشش کی ۔ ڈراموں کے ذریعہ سماج میں پھیل رہی برائیوں کی طرف توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی گئی۔ تقریب میں شریک مندوبین نے پروگرام کے نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے خوشی ظاہر کی اور اس کے لیے اسکول انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا ۔

پربھنی میں الفلاح اسلامک انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز