Live Results Assembly Elections 2018

ممبئی میں تیزہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج ، نشیبی علاقے زیرآب

ممبئی کے شہریوں کو ایک ماہ کے دوران دوسری بار عروس البلاد کے شہریوں نے طوفانی بارش کا سامناکیا،صبح تیزدھوپ کے دوران اچانک دوپہر دوبجے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگی

Sep 19, 2017 10:16 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 10:16 PM IST

ممبئی: ممبئی کے شہریوں کو ایک ماہ کے دوران دوسری بار عروس البلاد کے شہریوں نے طوفانی بارش کا سامناکیا،صبح تیزدھوپ کے دوران اچانک دوپہر دوبجے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگی اور ڈھائی بجے تا ساڑھے پانچ بجے بجلی کی چمک اور گھن گرج سے موسلادھار بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے پہلے 18-19ستمبر کے درمیان تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی۔حالانکہ پیر کو مطلع صاف رہا۔ واضح رہے کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے پانچ کے درمیان قلابہ میں34.9ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سانتاکروز میں 108.2ایم ایم ریکارڈ کی گئی ہے۔

تین گھنٹے کے دوران موسلادھار بارش ہوئی اور شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بحرعرب اور خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کی وجہ سے بادل چھاگئے اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ واضح رہے کہ آج خوشگوارموسم اور تیزدھوپ کے بعد اچانک ممبئی میں ایک بار پھر گھن گرج اور تیز ہوا وں کے ساتھ تیز بارش شروع ہوچکی ہے اور شہریوں نے وقت سے پہلے گھروں کا رْخ کرلیا ،اطلاع کے مطابق ممبئی سمیت کوکن خطہ میں طوفا نی بارش شروع ہوچکی ہے ،جس کے بارے میں دوروز قبل دفتر موسمیات نے پیش گوئی کی تھی۔

ممبئی میں تیزہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج ، نشیبی علاقے زیرآب

ممبئی کے جنوبی اور جنوب وسطی علاقوں کے ساتھ ہی مضافاتی علاقوں میں زبردست بارش ہورہی ہے اور بی ایم سی نے اپنے عملے کو چونکنا کردیا ہے تاکہ کسی ہنگامی حالت سے فوری طورپر نمٹا جاسکے۔ محکمہ موسمیات نے 19ستمبر کو طوفانی بارش کی پیش گوئی تھی اور کہا تھا کہ ممبئی سمیت پورے کوکن خطہ میں موسلادھار بارش ہوگی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز