گجرات : گربا تقریبا ت میں شامل ہونے پر 21 سالہ دلت نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

Oct 02, 2017 01:57 PM IST | Updated on: Oct 02, 2017 01:58 PM IST

احمد آباد : گجرات کے آنند ضلع میں ایک گربا پروگرام میں شامل ہونے کی وجہ سے پٹیل برادی کے لوگوں کے ایک گروہ نے 21 سالہ دلت نوجوان کا پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا ۔ پولیس نے اتوار کو یہ اطلاع دی ۔ اس معاملہ میں آٹھ افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ ادھر گجرات میں ہی ایک دیگر معاملہ میں مونچھ رکھنے پر دلت نوجوان کی پٹائی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

اس سلسلہ میں درج شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ جئیش سولنکی ، اس کا رشتہ دار پرکاش سولنکی اور دو دیگر دلت نوجوان بھدرانیا گاوں میں ایک مندر کے پاس میں واقع گھر کے پاس بیٹھے تبھی ایک شخص نے ان کی ذات کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا۔

گجرات : گربا تقریبا ت میں شامل ہونے پر 21 سالہ دلت نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

دلتوں کو گربا دیکھنے کا حق نہیں

بھردان پولیس تھانہ کے ایک اہلکار کے مطابق ملزموں کا کہنا ہے کہ دلتوں کو گربا دیکھنے کا حق نہیں ہے ، اس نے ذات پر مبنی تبصرے اور کچھ لوگوں کو موقع پر آنے کیلئے کہا۔ افسر نے بتایا کہ اعلی ذات کے لوگوں نے دلتوں کی پٹائی کی اور جئیش کا سر ایک دیوار پر دے مارا، جس کے بعد جئیش کو اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ہم نے 8 افراد کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس سب انسپکٹر ایے ایم پٹیل نے کہا کہ یہ منصوبہ بند حملہ معلوم نہیں ہوتا ہے۔

مونچھ رکھنے پر یونیورسٹی کے دلت طالب علم کی پٹائی

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو بھر سنگھ واگھیلا نام کے ایک شخص نے یونیورسٹی کے طالب علم کنال مہیریا کی جم کر پٹائی کردی تھی ۔ کوتوال تعلقہ پولیس میں اپنی شکایت میں مہیریا نے کہا کہ واگھیلا نے محض مونچھ رکھنے کی وجہ سے اس کی پٹائی کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز