رمضان کے مہینہ میں خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے، والد نے کیا چار سالہ بیٹی کا قتل

راجستھان کے جودھ پور میں پولیس نے 4 سالہ بیٹی کے مبینہ قتل کے الزام میں اس کے 26 سالہ والد کو گرفتار کرلیا ہے۔

Jun 11, 2018 07:42 AM IST | Updated on: Jun 11, 2018 08:02 AM IST

راجستھان کے جودھ پور میں پولیس نے 4 سالہ بیٹی کے مبینہ قتل کے الزام میں اس کے 26 سالہ والد کو گرفتار کرلیا ہے۔خبر کے مطابق رمضان مہینہ کے دوران اللہ کے رضا حاصل کرنے کے لئےاس نے اپنی بیٹی کا قتل انجام دیا۔ قابل ذکر ہے کہ4 سالہ رضوانہ اپنے والدین اور 11 ماہ کی بہن کے ساتھ سو رہی تھی کہ مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نواب علی قریشی کی اہلیہ شبانہ نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تھانے میں آکر مذکورہ قتل سے متعلق شکایت درج کرائی تھی۔

 واقعہ کو ’انتہائی حساس اور گھناؤنا جرم‘ سمجھتے ہوئے تحقیقات کے لیے جودھ پور کے ایس پی راجن دوشانت نے متعدد تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں جبکہ تحقیقات میں سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔ پولیس کے جاری بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران والد کے کردار کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد مقتولہ کے والد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

رمضان کے مہینہ میں خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے، والد نے کیا چار سالہ بیٹی کا قتل

علامی تصویر

 

ایس پی نے بتایا کہ ملزم کا کہنا تھا کہ ’جو میری سب سے زیادہ قیمتی چیز تھی وہ خدا کے پاس بھیجنی تھی‘۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس میں شیطان داخل ہوگیا ہے۔ بیٹی کے قتل کے حوالے سے ملزم نے پولیس کو بتایا کہ ’قتل کرنے سے قبل بیٹی کو بازار لے گیا اور کھانے کی اشیاء دلوائیں، بعد ازاں رات میں اسے نیچے صحن میں لے جا کر قتل کردیا اور واپس آکر سو گیا‘۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا پوسٹ مارٹم اور تدفین جمعہ کے روز کی گئی۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز