گرفتاری کے وقت بریانی کھاتے ہوئے کے بی سی دیکھ رہاتھا انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کا بھائی اقبال کاسکر

انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے چھوٹے بھائی اقبال کاسکر کو تھانہ پولیس نے پیر کو دیر رات ناگپاڑہ سے گرفتار کیا۔

Sep 19, 2017 11:45 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 11:46 PM IST

ممبئی : انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے چھوٹے بھائی اقبال کاسکر کو تھانہ پولیس نے پیر کو دیر رات ناگپاڑہ سے گرفتار کیا۔ اقبال کو ایک بلڈر کو دھمکی دینے اور ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور پوری رات اس سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

جب اقبال کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تب وہ بریانی کھارہا تھا اور ٹیلی ویزن کا مشہور شو کون بنے کا کروڑ پتی دیکھ رہا تھا۔ افسروں کو دیکھ کر کاسکر نے سوال کیا کہ میں نے کیا کیا ہے ۔ بہر حال پولیس کی ٹیم نے اسے بریانی ختم کرنے دی اور پھر اسے حراست میں لیا۔

گرفتاری کے وقت بریانی کھاتے ہوئے کے بی سی دیکھ رہاتھا انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کا بھائی اقبال کاسکر

ایک افسر نے بتایا کہ اس وقت رات کے تقریبا سوا نوبج رہے تھے جب پولیس کی کویک ایکشن ٹیم کیو آر ٹی نے وسطی ممبئی کے ناگپاڑہ میں زبیر روڈ پر واقع حسینہ پارکر کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ افسر نے بتایا کہ اقبال کاسکر بریانی کھا رہا تھا اور کون بنے کا کروڑ پتی دیکھ رہا تھا۔ وہ اچانک پڑے اس چھاپہ سے حیران ہوگیا اور پولیس سے سوال کیا کہ میں نے کیا کیا ہے ۔ افسران کے مطابق پولیس ٹیم نے اس کو اپنا کھانا ختم کرنے دیا اور پھر اسے اور تین دیگر لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ کاسکر کو پرائیویٹ گاڑی میںلے جایا گیا اور جب تک کسی کو معاملہ سمجھ میں آئے ، گاڑی علاقہ سے باہر نکل گئی ۔ تھانہ تک کے 30 سے 34 کلو میٹر کے سفر کے دوران اقبال کو پتہ چلا کہ اسے کیوں پکڑا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز