انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کا گھر اور ہوٹل ہوگا نیلام ، حکومت نے جاری کیا اشتہار ، جانیں کیا ہے قیمت ؟

حکومت نے ممبئی میں انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے جائیداد کی نیلامی کرنے کا اشتہار جاری کیا ہے۔

Oct 18, 2017 11:10 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 11:10 PM IST

ممبئی : حکومت نے ممبئی میں انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے جائیداد کی نیلامی کرنے کا اشتہار جاری کیا ہے۔ یہ اشتہار ممبئی کے پاک موڈیا اسٹریٹ علاقہ میں داود کے گھر کی نیلامی کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ حکومت نے مودی کے گھر کی نیلامی قیمت 15576000 روپے رکھی ہے جبکہ اسی علاقہ میں واقع داود کے ہوٹل کی قیمت 11863000 روپے رکھی گئی ہے۔

نیلامی 14 نومبر کو ہوگی ۔ یہ نیلامی ای آکشن کے ذریعہ کی جائے گی۔ سی بی آئی نے دادو کی جائیداد ضبط کی تھی ، جس کے بعد اب حکومت اس جائیداد کی نیلامی کرنے جارہی ہے۔

انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کا گھر اور ہوٹل ہوگا نیلام ، حکومت نے جاری کیا اشتہار ، جانیں کیا ہے قیمت ؟

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی داود کے جائیداد کی نیلامی کی کوشش کی گئی تھی ، مگر اس وقت سینئر صحافی بالاکرشنن کے علاوہ کسی نے بھی نیلامی میں حصہ لینے کی ہمت نہیں کی تھی ۔ تاہم بعد میں بالاکرشنن کے پاس پیسوں کی کمی ہونے کی وجہ سے داود کی جائیداد پھر سے حکومت کے پاس آگئی تھی۔ اب ایک مرتبہ پھر حکومت نے نیلامی کیلئے اشتہار شائع کیا ہے ، لیکن سب سے بڑا سوال اب بھی وہی قائم ہے کہ نیلامی میں کون حصہ لے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز