انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بیوی مہ جبین 2016 میں آئی تھی ہندستان ، بھائی اقبال کاسکرکا سنسنی خیز انکشاف

مافیا ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر نے آج ممبئی سے متعلقہ تھانہ ضلع پولس کی تحویل میں یہ سنسنی خیز انکشاف کیا کہ ان کے بھائی اور مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کی اہلیہ مہ جبین نے 2016میں ہندستان آئی تھی

Sep 22, 2017 09:45 PM IST | Updated on: Sep 22, 2017 09:45 PM IST

ممبئی: مافیا ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر نے آج ممبئی سے متعلقہ تھانہ ضلع پولس کی تحویل میں یہ سنسنی خیز انکشاف کیا کہ ان کے بھائی اور مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کی اہلیہ مہ جبین نے 2016میں ہندستان آئی تھی اور پاکستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے پاسپورٹ کی بنیاد پر وہ ممبئی پہونچی تھی نیز اس نے اپنے علیل والد اقبال کشمری کی عیادت کی تھی ۔انتہائی خاموشی کے ساتھ ہوئے اس سفر میں اس نے اپنے چند رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی تھی ۔ حالانکہ تھانہ پولس انسداد ہفتہ وصولی کے کسی افسر نے اقبال کے اس دعوی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے البتہ ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اقبال نے دوران تفتیش مزید انکشافات کئے ہیں ۔

معتبر ذرائع کے مطابق اقبال نے تفتیشی ایجنسیوں کو یہ بھی بتلایا کہ میڈیا کی یہ خبریں بے بنیاد ہے کہ داؤد ابراہیم علیل ہے اور وہ مختلف امراض میں مبتلا ہے ۔ اقبال کاسکر نے مزید کہا کہ داؤد ابراہیم مکمل صحت مند ہے اور وہ چلتا پھرتا ہے ۔ نیز لاہور اور کراچی کی گلیوں میں سخت حفاظتی بندوبست میں وہ گھوما کرتا ہے ۔ اقبال کاسکر نے تفتیشی ایجنسیوں کو یہ بھی بتلایا ہے کہ داؤد کا بھائی انیس کاسکر اور چھوٹا شکیل بھی پاکستان کے کراچی شہر میں مقیم ہیں ۔

انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بیوی مہ جبین 2016 میں آئی تھی ہندستان ، بھائی اقبال کاسکرکا سنسنی خیز انکشاف

داود ابراہیم کا چھوٹا بھائی اقبال کاسکر

اسی درمیان انسداد ہفتہ وصولی کے انکاؤنٹر اسپشلیسٹ افسر پردیپ شرما نے اخبار نوسیوں کو بتلایا کہ اقبال کاسکر نے درمیان تفتیش مختلف سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں اور اس کی آزادانہ تفتیش جاری ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقبال نے دوران تفتیش یہ بھی بتلایا ہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے داؤد نے ہندستان میں مقیم اپنے رشتے داروں سے محض اسی خوف سے گفتگو نہیں کی ہے کہ کئی اسکا فون ٹیپ نہیں کیا جارہا ہے اور وہ اس کے رشتے داروں کے لئے پریشانی کا کیوں باعث نہ بنے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز