تاوان کا مطالبہ کرنے کے الزام میں انڈرورلڈ ڈان داود ابراہیم کے چھوٹے بھائی کو پولیس نے حراست میں لیا

Sep 18, 2017 11:30 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 11:30 PM IST

ممبئی : انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے چھوٹے بھائی اقبال کاسکر کو تاوان کے ایک معاملہ میں تھانہ کرائم برانچ نے حراست میں لے لیا ہے۔ نیوز 18 ہندی کے رپورٹر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسے ممبئی میں واقع گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس پر تاوان کیلئے ایک بلڈر کو دھمکانے کا الزام ہے۔

اقبال نے ممبئی کے تھانہ علاقہ میں بلڈر سے فون پر تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ، جس کے بعد بلڈر نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت کے بعد دیر شام کو تھانہ کرائم برانچ پولیس نے اقبال کو اس کے گھر سے حراست میں لے لیا۔

تاوان کا مطالبہ کرنے کے الزام میں انڈرورلڈ ڈان داود ابراہیم کے چھوٹے بھائی کو پولیس نے حراست میں لیا

داود ابراہیم کا چھوٹا بھائی اقبال کاسکر

دراصل اقبال پہلے بھی بلڈر کو دھمکی دے کر ایک فلیٹ تھانہ میں لے چکا تھا۔ اس کے بعد بھی وہ بلڈر پر مزید پیسہ دینے کا دباو ڈال رہا تھا۔ داود ابراہیم کا بھائی ہونے کی وجہ سے بلڈر نے پہلے تو اسے فلیٹ دیدیا ، لیکن پھر بھی یہ نہیں مانا تو اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز