راجستھان : گینگسٹر لارینس وشنوئی نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دی دھمکی

گینگسٹر لارینس وشنوئی نے فلم اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔ لارینس نے پولیس تحویل میں ہی جودھپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ دھمکی دی ۔

Jan 05, 2018 06:11 PM IST | Updated on: Jan 05, 2018 06:11 PM IST

جودھپور : گینگسٹر لارینس وشنوئی نے فلم اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔ لارینس نے پولیس تحویل میں ہی جودھپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ دھمکی دی ۔ لارینس پر قتل ، غیر قانونی وصولی ، رنگداری اور فائرنگ کے کئی معاملات متعدد ریاستوں میں درج ہیں۔

بین ریاستی گروہ کے سرغنہ لارینس نے سلمان خان کو یہ دھمکی اس وقت دی جب اسے پولیس کی سخت سیکورٹی کے درمیان جودھپور کی عدالت میں پیش کیا جارہا تھا۔ کچھ دنوں قبل ہی لارینس پر ایک تاجر واسو دیو کا گولی مار کر قتل کرنے کا الزام لگا تھا ۔ جودھپور پولیس اسی قتل کیس میں اس کو فرید کوٹ سے پروڈکشن وارنٹ پر جودھپور لے کر آئی ہے۔

راجستھان : گینگسٹر لارینس وشنوئی نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دی دھمکی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان۔ فائل فوٹو

خیال رہے کہ سال 1998 میں سلمان خان پر کالے ہرنوں کے شکار کرنے کا الزام لگا تھا ۔ اسی وقت سے بالی ووڈ اداکار سلمان خان وشنوئی برادری کے ویلن بنے ہوئے ہیں ۔ وشنوئی برادری میں جنگلاتی جانوروں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرنے کی روایت ہے ۔ کبھی سماج کی دیہی خواتین اپنے بچوں کی طرح ہی ہرن کے بچوں کو بھی دودھ پلاتی تھیں ۔ راجستھان میں تقریبا 500 سالوں سے وشنوئی سماج کے لوگ جانوروں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرتےآرہے ہیں ۔ گینگسٹر لارینس بھی وشنوئی سماج سے ہی ہے اور اس دھمکی کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز