منشیات اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایس پی لیڈر ابو اعظمی کا بھتیجا گرفتار، 40 کروڑ کی منشیات برآمد

Jun 07, 2017 08:49 PM IST | Updated on: Jun 07, 2017 08:49 PM IST

ممبئی : دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بدھ کو منشیات اسمگلروں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے منشیات اسمگلنگ کرنے والے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کرتےہوئے اس معاملہ میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کئے گئے افراد میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو اعظمی کا بھتیجا بھی شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں سے 40 کروڑ کی منشیات ضبط کی گئی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ملزموں کو ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کئے گئے لوگوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعظمی کے بھتیجے نے خاتون کو منگیتر بتایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ہوٹل کے کمرے سے منشیات ریکیٹ چلا رہے تھے۔ خیال رہے کہ ابو اعظمی سماجوادی پارٹی کی ممبئی اکائی کے صدر ہیں۔

منشیات اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایس پی لیڈر ابو اعظمی کا بھتیجا گرفتار، 40 کروڑ کی منشیات برآمد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز