ممبئی یونیورسٹی کیمپس میں اردوگھر کی تعمیر اور ایئرپورٹ کی زمین پرجھوپڑا مکینوں کی فوری آبادکاری کا مطالبہ

Oct 16, 2017 10:40 PM IST | Updated on: Oct 16, 2017 10:40 PM IST

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیرتعلیم اور نگراں ونودتاوڑے کی صدارت میں ہونے والی ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی (ڈی پی سی ) کی میٹنگ میں آج یہاں سابق وزیر برائے اقلیتی امور اور شہری ترقیات عارف نسیم خان نے ممبئی یونیورسٹی کیمپس اور ناندیڑ میں قائم کیے جانے والے اردوگھر کا مسئلہ پُرزور انداز میں اٹھا یا تاکہ ان کی تعمیر ممکن بنائی جاسکے ۔ویسے ناندیڑ میں اردوگھر کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے ،ممبئی میں ایسانہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس ۔این سی پی محاذ سرکار کے دوراقتدار میں 2014میں ان کی بنیاد رکھی گئی تھی ،لیکن پھر بی جے پی اور شیوسینا اتحاد نے اقتدار سنبھال لیا اور اس معاملے میں سست روی اختیار کرلی ،پھر میں ناندیڑ میں ’اردوگھر‘کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے مگر ممبئی یونیورسٹی میں سنگ بنیاد کے بعد ایک بھی اینٹ نہیں رکھی گئی ،اس لیے عارف نسیم خان نے پلاننگ کمیٹی کی میٹنگ میں سوال کیا کہ یونیورسٹی میں اردوگھر کی تعمیر کیوں نہیں کی گئی جسے سابق صدرڈاکٹر ذاکرحسین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے اردوگھر کی تعمیر کے لیے زمین بھی الاٹ کردی تھی اور اس کا فنڈ بھی مختص کردیا تھا ،اس کے باوجود ’اردوگھر‘کی تعمیر مکمل نہیں کی گئی ۔اس موقع پر یقین دلایا گیا کہ ’اردوگھر ‘کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی۔

ممبئی یونیورسٹی کیمپس میں اردوگھر کی تعمیر اور ایئرپورٹ کی زمین پرجھوپڑا مکینوں کی فوری آبادکاری کا مطالبہ

ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی میں ایئرپورٹ کی قطعہ اراضی پر آباد جھونپڑا مکینوں کی باز آبادکاری کا مسئلہ اور ساکی نا کہ ،کاجو پاڑہ اور دیگر علاقوں کی پانی کی پائپ لائنوں کے مکینو ں کوایچ ڈی آئی ایل کے زیرنگرانی تعمیر کیے جانے والے 17ہزار فلیٹوں میں جگہ دینے کا مطالبہ بھی سابق وزیر عارف نسیم خان نے کیا۔ ایئرپورٹ کی زمین جری مری ،بیل بازار اور اطراف میں واقع ہے۔ان کی تعدادتقریباً 12ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔اوران مکینوں کی بازآبادکاری کا مسئلہ درپیش ہے۔جبکہ پانچ ہزار مکین مختلف علاقوں کی پائپ لائنوں پر بسے ہیں ۔

مذکورہ میٹنگ میں ریاستی وزیر برائے نگراں ممبئی شہر ونود تاوڑے ، سابق ومیر عارف نسیم خان،وزیر برائے ہاوسنگ پرکاش مہتا،ایم پی راہل شیوالے ،راجو شیٹی مضافات کے متعدد ایم ایل ایز کلکٹر کشوا،میونسپل کمشنر اجوئے مہتا ،ایم آراے کے چیف افسر دیپک کپور،جوائنٹ پولیس کمشنر دیون بھارتی اور مختف محکموں کے اعلیٰ افسران اور عملہ موجودتھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز