دھولے موب لنچنگ : پانچ افراد کے قتل کیلئے اکسانے والا اہم ملزم گرفتار

مہاراشٹر کے دھولے میں بچہ چوری کے شک میں پانچ افراد کا پیٹ پیٹ کر قتل کردئے جانے کے معاملہ میں پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ۔

Jul 05, 2018 04:21 PM IST | Updated on: Jul 05, 2018 04:40 PM IST

مہاراشٹر کے دھولے میں بچہ چوری کے شک میں پانچ افراد کا پیٹ پیٹ کر قتل کردئے جانے کے معاملہ میں پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں لوگوں کو اکسانے والے اہم ملزم مہارو پوار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس معاملہ میں 25 سے زیادہ افراد کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ دھولے گاوں کے لوگوں نے شک کی بنیاد پر پانچ نامعلوم افراد کو گھیر لیا تھا اور پھر پنچایت بھون میں بند کرکے مرنے تک اس کی پٹائی کی تھی ۔

دھولے موب لنچنگ : پانچ افراد کے قتل کیلئے اکسانے والا اہم ملزم گرفتار

علامتی تصویر

Loading...

اطلاعات کے مطابق اتوار کی دوپہر میں ساڑھے 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان گاوں میں وہاٹس ایپ میسیج  سے افواہ پھیلی کہ بچوں کو سنبھال کر رکھیں ، کچھ لوگ بچہ چوری کرنے کیلئے گھوم رہے ہیں۔ اس کے تھوڑی دیر بعد گاوں کے پاس پانچ نامعلوم افراد نظر آئے ، جس پر گاوں والوں نے کسی پوچھ گچھ کے بغیر ہی حملہ کردیا ۔ پانچ لوگوں کو پنچایت بھون کے ایک کمرے میں لے جاکر گاوں والوں نے لاٹھی اور ڈنڈوں سے جم کر پٹائی کی ، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز