شہنشاہ جذبات دلیپ کمارآئی سی یو میں زیرعلاج ، فی الحال حالت مستحکم

Aug 03, 2017 09:57 PM IST | Updated on: Aug 03, 2017 09:57 PM IST

ممبئی : مشہور اداکار اور سابق ایم پی دلیپ کمار کے گردے میں تکلیف کی وجہ سے ان کے پیشاب میں پریشانی پیش آرہی ہے۔ فی الحال ڈاکٹروں نے ان حالت مستحکم بتائی ہے۔ گزشتہ روز اچانک طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں بسندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں داخل کیا گیا ہے۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ انہیں جمعرات تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا، لیکن اب پتہ چلا ہے کہ ان کی حالت میں بہتری نہیں ہوئی ہے، اس لیے فی الحال انہیں آئی سی یو میں ہی رکھا جائے گا۔

ذرائع کاکہناہے کہ دلیپ کمارکو آئی سی یومیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ان کے گردے کے متعلق علاج جاری ہے۔ دلیپ کمار کے خاندان کے قریبی آصف فاروقی نے مطلع کیا ہے کہ اداکارکے فیملی ڈاکٹر جلیل پرکار اور گردے کے ماہر ڈاکٹر نتین گوکھلے کی نگرانی میں دلیپ کمار کاعلاج جاری ہے لیکن فی الحال یہ نہیں کہاجاسکتا کہ ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ حالانکہ گزشتہ روز انہیں بخار بھی تھا اور ان کی بھتجی شاہین نے بھی سوشل میڈیا پر مطلع کیاکہ یوسف انکل ٹھیک ہوجائیں گے۔ان کے پرستار بھی ان کی حالت میں بہتری کے لیے دعا گو ہیں۔ اس سے پہلے دسمبر میں انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیاتھا۔ ان کے دائیں پیر میں سوجن اور درد کی وجہ سے اسپتال داخل کرایا گیاتھا۔

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارآئی سی یو میں زیرعلاج ، فی الحال حالت مستحکم

دلیپ کمار کی زندگی کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ انہوں لگ بھگ 60فلموں میں کام کیا اور ان فلم مغل اعظم، مدھومتی، دیوداس،گنگا جمنا، بیراگ، شکتی، کرانتی، وداتا، آدمی اور داستان جیسی فلموں میں اپنے یادگار کردار کے لئے یاد کئے جائیں گے۔94سالہ دلیپ کمار 11دسمبر 1922 کو پیشاور میں پیداہوئے۔ان کا اصل نام دلیپ کمار ہے۔انہیں 1954 میں فلم فیئر ایوارڈ ملا اور اب تک آٹھ بار فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا اور یہ ریکارڈ شاہ رْخ نے برابرکرکیا ہے۔1991 میں پدم بھوشن اور 2994 میں داداصحب پھالکے ایوارڈ کے لیے منتخب کیے گئے۔جبکہ 2000۔2006 تک راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے ہیں۔

انہیں اردو سے بہت محبت رہی اور مشاعروں کی صدارت سے لیکر مہمان خصوصی بنائے جانے کا شرف انہیں حاصل ہے۔ان کی آٹو بائیو گرافی بھی دوسال قبل منظر عام پر آچکی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز