شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو ملی اسپتال سے چھٹی ، مداحوں نے کیا والہانہ استقبال

Aug 09, 2017 07:49 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 07:49 PM IST

ممبئی: مشہور اداکار دلیپ کمار کو گردوں سے متعلقہ تکلیف کے پیش نظر اسپتال میں آٹھ دن زیرعلاج رہنے کے بعد آج شام چھٹی دیدی گئی۔اسپتال کے باہر جمع ان کے مداحوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ دلیپ کمار کے خاندان کے ایک قریبی دوست آصف فاروقی نے کہا کہ بدھ کو 94 سالہ اداکار ڈی ہائیڈریشن اور انفیکشن کے بعد شمال مغربی مضافات کے باندرہ علاقہ میں واقع لیلاوتی اسپتال میں داخل کئے گئے تھے اور آج انہیں چھٹی مل گئی ہے۔

جبکہ فیصل فاروقی نے اداکار کے ٹویٹرصفحہ پردلیپ کمار کی صحت کے بارے میں معلومات پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے لکھاکہ ’’آج 4 بجے لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔ یہ ایک اچھی خبر ہے ،میں اسپتال جا رہا ہوں۔‘‘

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو ملی اسپتال سے چھٹی ، مداحوں نے کیا والہانہ استقبال

photo ANI

گزشتہ روز شنہشاہ جذبات دلیپ کمارکی حالت میں مزیدبہتری آنے کے بعد لیلاوتی انتظامیہ نے امید ظاہر کی تھی کہ 24۔48گھنٹے میں انتہائی نگہداشت یعنی آئی سی یو وارڈ سے عام وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا،لیکن ان کی طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔کیونکہ جمعہ کو تشویش حالت کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہوئی ہے اور پیشاب وغیرہ میں بھی کوئی تکلیف نہیں ہے

لیلاوتی اسپتال کے چیف ایکزیکٹیوافسر وی روی شنکر نے کہاتھاکہ گزشتہ اتوار سے ان کی حالت بہتر ہوناشروع ہوگئی ہے اور آئندہ ایک یا دوروز میں انہیں شفٹ کیا جائے گا،انہیں ڈی ہائیڈریشن اور دیگر انفیکشن کے بعد اسپتال پہنچا گیا تھا اور اب ابھی ان کی حالت اطمینان بخش نہیں کہی جاسکتی ہے ،لیکن پھر بھی بہتری کے آثار نظرآرہے ہیں۔کیونکہ ان کے کریٹینین میں کمی واقع ہوئی ہے اور پوٹاشیم کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے خود پیشاب کیا اور کھانا بھی کھایا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز